EPAPER
بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے محسوس کیا کہ اپنی زندگی کے آخری برسوں میں لتا منگیشکر تنہائی سے بھاگنا چاہتی تھیں۔
December 02, 2024, 4:02 pm IST
گزشتہ کئی دہائیوں سے بچوں کے پسندیدہ کارٹون ٹام اینڈ جیری ۸۲؍ سال کے ہوگئے ہیں۔ٹام ایند جیری کارٹونس کو پہلی بار۱۹۴۰ء میں ۱۰؍ فروری کو نشر کیا گیا تھا
December 02, 2024, 5:01 pm IST
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’گہرائیاں‘‘ کو کوڑے کا ڈھیر قرار دے دیا۔
February 15, 2022, 12:13 pm IST
انڈین نیشنل کار ریسنگ چمپئن شپ کے چوتھے اور آخری راؤنڈ میں آگرہ کے شاہان علی محسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چمپئن بنے
February 20, 2022, 1:28 pm IST
آئی پی ایل کی کولکاتا ، دہلی ، حیدرآباد،گجرات اور لکھنؤٹیموں نے ۳۔۳؍ مسلم کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ممبئی انڈینس میں ایک کھلاڑی شامل۔ راجستھان رائلز میں کوئی شامل نہیں
February 15, 2022, 1:19 pm IST
اداکارہ ریا چکرورتی نے ۲؍ سال بعد کام پر واپسی کے بعد مشکل ترین وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
February 15, 2022, 1:05 pm IST
ممبئی کےاے آرانتولے لاء کالج کے طالب علم عذیر احمد ابن زبیراحمد نے دوری جدول کے ۴۰؍ اہم عناصر کے نام محض۱۲؍سیکنڈ۹۰؍ملی سیکنڈ میں تیزی سے سنادئیے، انڈیا بک آف ریکارڈس۲۰۲۲ء میںیہ کارنامہ درج ہوا ، او ایم جی ریکارڈس میں بھی اس کا اندراج ہوگا
November 28, 2022, 12:12 pm IST
اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، جاوا کے تمام اسپتال بھر گئے، لوگ اسپتال کے سامنے کھلے آسمان کے نیچے علاج معالجہ پر مجبور ہیں ۔ زلزلے میں مرنےو الوں کی تعداد ۲۶۸؍ سے زائد ہوگئی اکثر اسکولی بچوں نے جان گنوائی جو اسکول کے بعد اسلامی تعلیم کے درس میں شریک تھے۔ سڑکیں بند ہونے اور بجلی منقطع ہونے سے امدادی کارروائی میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
November 23, 2022, 10:55 am IST
بیشتر خواتین غصے کا اظہار کرنے کے فوراً بعد خاموش ہوجاتی ہیں مگر چند خواتین دیر تک غصے کی حالت میں رہتی ہیں۔ ایسی خواتین کا غصہ کرنا بہت نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ اس لئے انہیں اپنے غصے پر قابو پانا سیکھنا چاہئے۔ چند اچھی عادتیں اپنا کر آپ شدید غصے پر بآسانی قابو پا سکتی ہیں
February 15, 2022, 1:48 pm IST
راجیہ سبھاکے ایم پی کپل سپل نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار کا کوئی چہرہ نہیں ہے یہ اہم نہیں ہے بلکہ اہم یہ ہے کہ آنے والے ۲۰۲۴ء کا لوک سبھا الیکشن ’مودی بمقابلہ مودی‘ جنگ ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بی جے پی کی اقتدار والی حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کا علم ہے اور آئندہ انتخابات میں مودی نے اپنے ۱۰؍ سالہ اقتدار میں جو کام کئے ہیں انہیں موضوع بحث بنایا جائے گا۔ ماہر معاشیات روچی شرما کا انڈین ایکسپریس کے ساتھ ہونے والا حالیہ انٹرویو ظاہر کرتا ہے کہ ۲۰۲۴ء کا لوک سبھا الیکشن مودی بمقابلہ مودی ہوگا کیونکہ مودی نے اپنے ۱۰؍ سالہ اقتدارمیں جو کچھ بھی کیا لوگ اسی پر بات چیت کریں گے۔ شہری بی جے پی حکومت کی حقیقت سے آگاہ ہیں۔ غریب اور زیادہ غریب ہو گیا ہے اور افراط زر اضافہ ہوا ہے۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنےو الے افراد کو بھی روزی کیلئے متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی جانب سے کئے جانے والے بڑے بڑے دعووں کی حقیقت بھی سب کےسامنے آئے گی۔ بی جے پی کے خود کے افراد اس سے ناخوش ہیں لیکن وہ کچھ بول نہیں سکتے اور اپوزیشن یہ سوچ رہی ہے کہ اگر ہم ۲۰۲۴ء میں بی جے پی کو شکست نہیں دے سکے تو یہ ممکن ہے کہ اس کے بعد کوئی الیکشن ہی نہ ہو اور بی جے پی آئین میں ترمیم کر سکتی ہے ان حالات میں معائنے نہیں رکھتا کہ انڈیا کا کوئی پی ایم نہیں ہے۔ انہوں نے بی جے پی کا وہ مطالبہ بھی دہرایا کہ الیکشن میں لازمی توجہ ۱۵؍ لاکھ کے وعدے، افراط زر، تعلیم کا حال، ڈیجیٹل انڈیا کی پیش رفت کا عمل، غریب اور امیر کے درمیان فرق، خواتین کیلئے کیا کیا گیا، بغاوت میں اضافہ اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو دی جائے گی۔ واضح رہے کانگریسی لیڈر کا رد عمل ’انڈیا‘ اتحاد کی ممبئی میں ہونے والی تیسری قومی میٹنگ سے پہلے سامنے آیا ہے جو ۳۱؍ اگست اور یکم ستمبر کو متوقع ہے۔ اس ضمن میں ممبئی میں۲۶؍ غیر بی جے پی پارٹیاں ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست سے دوچار کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے جمع ہوں گی۔ خبروں کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد سیٹ کی تقسیم پرگفتگو، انڈیا کےنئے لوگو کی نقاب کشائی اور دیگر معاملات پر گفتگو کرنا ہوگا۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے منگل کو ہی ممبئی پہنچ گئے تھے۔
August 30, 2023, 11:08 AM IST
arestdtfygiuytdydf
September 04, 2023, 12:28 PM IST