Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہمان قلمکار

wegwe

wegwegegweg

شاہد لطیف

تجربہ کار صحافی، شاعر اور کالم نگار ہیں۔ ۱۹۹۰ء سے ادارہ انقلاب سے وابستہ ہیں اور ۲۰۰۳ء سے روزنامہ انقلاب کی ادارت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سماجی، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اظہار ِ خیال کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہی کی ادارت میں انقلاب کا ہفت روزہ اخبار ''تعلیمی انقلاب'' بھی شائع ہوتا ہے جو طلبہ کا اخبار ہے۔

شمیم طارق

صحافی، مصنف، ادیب، شاعر اور محقق ہیں۔ ایک درجن سے زائد کتابیں اُن کی تخلیقی و تصنیفی سرگرمیوں کا ثبوت ہیں۔ اُن کی تصنیف ''شرفِ محنت و کفالت'' ازحد مقبول ہوئی اور اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے۔ اس کے علاوہ امیر خسرو، ٹیگور، غالب، اقبال اور کالیداس گپتا رضا پر بھی اُن کی کتابیں اہل علم و ادب سے داد تحسین حاصل کرچکی ہیں۔

ڈاکٹر مشتاق احمد

درس و تدریس سے وابستہ اور تعلیمی حلقوں میں مقبول ہیں۔ شمالی ہندوستان بالخصوص بہار کے سیاسی، سماجی اور تعلیمی مسائل و معاملات پر اُن کے تجزیاتی مضامین کا اپنا انداز ہے۔ دربھنگہ کے ملت اور مارواڑی کالج سے وابستہ رہے۔ اُردو جریدہ ''جہان اُردو'' بھی نکالتے ہیں۔

حسن کمال

اُردو صحافت کا اہم نام ہیں۔ شاعر اور نغمہ نگار کی حیثیت سے اُن کی شہرت تو ہے ہی، وہ سیاسی مبصر کی حیثیت سے بھی مشہور ہیں۔ اُردو بلٹز کے مدیر تھے۔ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے اُن کے مضامین انقلاب میں شائع ہورہے ہیں۔ زبان و بیان کی شگفتگی بھی اُن کے مضامین کا خاصہ ہے۔

آکار پٹیل

تجربہ کار صحافی، مدیر، مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ ''اَوَر ہندو راشٹر'' اور ''پرائز آف مودی ایئرس'' جیسی کتابوں کے مصنف آکار پٹیل اُردو زبان و ادب کے شائق ہیں۔ اُنہوں نے اُردو زبان سیکھی اور سعادت حسن منٹو کی کہانیوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ منٹو پر اُن کی کتاب ''ریلیونس آف منٹو ٹوڈے'' شائع ہوچکی ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK