EPAPER
Updated: February 15, 2022, 12:13 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’گہرائیاں‘‘ کو کوڑے کا ڈھیر قرار دے دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’گہرائیاں‘‘ کو کوڑے کا ڈھیر قرار دے دیا۔حال ہی میں دپیکاپڈوکون اور انانیا پانڈے کی فلم ’’گہرائیاں‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ فلم حد سے زیادہ فحش مناظر کی وجہ سے ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔ تاہم فلمسازوں نے فلم ’’گہرائیاں‘‘ کو ماڈرن زمانے کی فلم قرار دیا تھا لیکن ریلیز کے بعد بھی یہ فلم تجزیہ نگاروں اور شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے تو اس فلم پر بہت زیادہ تنقید کی ہے۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرفلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’براہ مہربانی نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کوڑے کا ڈھیر مت بیچیں۔ بری فلمیں بری ہی ہوتی ہیں، جسم کی نمائش یا فحش نگاری (پورنوگرافی) اسے بچا نہیں سکتیں۔ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اس میں کوئی ’’گہرائیاں‘‘ والی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’گہرائیاں‘‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، انانیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ نصیرالدین شاہ بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔ شکن بترا نے فلم کی ہدایت دی ہے اور کرن جوہر فلم کے پروڈیوسر ہیں۔