EPAPER
Updated: December 02, 2024, 4:02 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے محسوس کیا کہ اپنی زندگی کے آخری برسوں میں لتا منگیشکر تنہائی سے بھاگنا چاہتی تھیں۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے محسوس کیا کہ اپنی زندگی کے آخری برسوں میں لتا منگیشکر تنہائی سے بھاگنا چاہتی تھیں۔ دھرمیندر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اُنہوں نے گلوکارہ لتا منگیشکر کی زندگی کے آخری برسوں میں بہت گفتگو کی۔دھرمیندر نے اپنے انٹرویو میں کہا’ ’جب مجھے معلوم ہوا تھا کہ لتا منگیشکر میرے لئے ’آپ کی نظروں نے سمجھا‘گانا گائیں گی تو میں پُرجوش تھا، میں نے سوچا کہ میں کس کو بتاؤں۔‘‘اداکار نے کہا ’ ’میں نے سب کو خط لکھا کہ لتا دیدی میرے لئے گانا گائیں گی اور میں اُنہیں گاتے ہوئے دیکھنے کیلئے اسٹوڈیو گیا اور مجھے بہت خوشی ہوئی۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ اس کے بعد لتا دیدی کے ساتھ ایک خاص رشتہ بن گیا، ہم بہت باتیں کرتے تھے جبکہ اُن کی زندگی کے آخری برسوں میں، میں نے محسوس کیا کہ وہ تنہائی سے بھاگنا چاہتی تھیں۔دھرمیندر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ممبئی کے شیواجی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ۳؍ بار تیار ہوئے لیکن جانے کی ہمت نہیں کر سکے۔