Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنجی ٹرافی کے میچ میں ریلوے نے ممبئی کو۱۱۴؍رن پر سمیٹا

Updated: December 26, 2019, 8:38 PM IST | Agency | Mumbai

پردیپ ٹی (۳۷؍رن پر ۶؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے ریلوے نے طاقتور ممبئی کو رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو صرف۱۱۴؍رن پر سمیٹ دیا۔

رنجی ٹرافی ۲۰۱۹ ۔ تصویر : آئی این این
رنجی ٹرافی ۲۰۱۹ ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : پردیپ ٹی (۳۷؍رن پر ۶؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے ریلوے نے طاقتور ممبئی کو رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو صرف۱۱۴؍رن پر سمیٹ دیا۔
 ممبئی کی ٹیم ۲۸ء۳؍اوور میں صرف ۱۱۴؍ رن پر سمٹ گئی۔ ہندوستان اے ٹیم کیلئے منتخب ہوئے نوجوان اوپنر پرتھوی شا صرف۱۲؍رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ اسٹار بلے باز اجنکیا رہانے ۱۸؍گیندوں میں ۵؍رن ہی بنا سکے۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے سب سے زیادہ۳۹؍رن بنائے۔ پردیپ ٹی نے ۳۷؍رن پر۶؍ وکٹ اور امیت مشرا نے۴۱؍پر ۳؍وکٹ لئے۔ ریلوے نے اس کے جواب میں ارندم گھوش کے ناٹ آؤٹ ۵۲؍رن کی بدولت اسٹمپس تک ۵؍ وکٹ گنواکر ۱۱۶؍رن بنا لئے ہیں۔
گجرات اور کیرالا مقابلہ میں  ۲۰؍و کٹ گرے 
  گجرات اور کیرالا کے مابین سورت کے لال بھائی کانٹریکٹر اسٹیڈیم میں گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو گیندبازوں کا بول بالا رہا اور  پورے دن کے کھیل میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز سمٹ گئی۔ گجرات کی ٹیم ۳۸؍اوور میں ۱۲۷؍ رن پر آؤٹ ہوئی۔ کتھن پٹیل نے ۳۶؍ اور پیوش چاؤلہ نے۳۲؍رن بنائے۔ رش کلاریا نے۲۰؍رن پر ۴؍ وکٹ اور اکشر پٹیل نے ۱۱؍ رن پر۳؍ وکٹ لئے۔ گجرات نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے ایک رن بنا لیا اور اس کے پاس مجموعی طورپر۵۸؍رن کی سبقت ہوگئی ہے۔
 یو پی کے خلاف سوراشٹرکی اچھی شروعات 
  ہاورک دیسائی (۵۴؍رن)، چتیشور پجارا (۵۷؍رن) اور شیلڈن جیکسن (۵۷؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں سے سوراشٹر نے اترپردیش کے خلاف گرو پ اے اور بی میچ میں۸؍وکٹ پر ۳۲۲؍رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ سوربھ کمار نے ۷۹؍رن پر ۴؍وکٹ اور ذیشان انصاری  نے ۱۲۵؍رن پر ۳؍ وکٹ لئے۔
پہلے دن ہریانہ کے ۲۷۴؍رن  
 انکت کمار (۵۳)، چیتنیا بشنوئی (۷۵؍ ریٹائرڈ ہرٹ) اور شیوم چوہان (۵۳؍رن) کی نصف سنچریز سے ہریانہ نے جھارکھنڈکیخلاف  میچ میں۶؍وکٹ پر۲۷۴؍رن بنا لئے ہیں۔
شکھر کی ناٹ آؤٹ سنچری 
 بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے ناٹ آؤٹ۱۳۷؍رن کی زبردست اننگز کھیل کر اپنے فارم اور فٹنیس دونوں میں واپسی کرلی ہے۔ شکھر کی کپتانی کی ذمہ داری سے پر سنچری اننگز کی بدولت دہلی نے حیدرآباد کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے پہلے دن بدھ کو ۶۶؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۲۶۹؍رن بنالئے۔ دہلی اور حیدرآباد کے مابین ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے کا پہلا دن خراب روشنی سے متاثر رہا اور پورے دن کے کھیل میں صرف ۶۶؍ اوور ہی پھینکے جاسکے۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ شکھر نے۱۹۸؍گیندوں میں ناٹ آؤٹ۱۳۷؍رن کی اننگز میں ۱۹؍چوکے اور ۲؍چھکے لگائے۔شکھرکو اس میچ میں دھرو شوری کی جگہ دہلی کا کپتان بنایا گیا۔
 بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھر نے دہلی کو پانچ وکٹ پر ۱۲۸؍رن کی نازک حالت سے نکالا۔ انہوں نے وکٹ کیپر انوج راوت (۲۹) کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے۸۴؍رن کی اہم شراکت کی۔ انہوں نے اس کے بعد اسٹمپس تک کنور بدھوڑی (ناٹ آؤٹ ۲۲) کے ساتھ ۷؍ویں وکٹ کیلئے۵۷؍رن کی ناٹ آؤٹ شراکت کی۔ دن کے ختم ہونے پر دہلی کا اسکوراچھا نظر آرہا ہے جس کا پورا کریڈٹ شکھر کوجاتا ہے جنہوں نے اپنی۲۵؍ویںفرسٹ کلاس سنچری بنائی۔
 ٹاس ہارنے کے بعد دہلی کی شروعات خراب رہی اور کنال چندیلا ایک رن بناکر اور شوری کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ نتیش رانا نے ۲۶؍ گیندوں پر۲۵؍رن میں ۵؍چوکے لگائے۔  شکھر اور رانا نے تیسرے وکٹ کیلئے۴۵؍رن جوڑے۔شکھر نے پھر جونٹی سدھو کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے۵۱؍رن کی شراکت کی جس میں سدھو کے ۵۰؍گیندوں میں۱۵؍ رن تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK