Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب لوکل ٹرینوں پر اعلیٰ معیار کے کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ

Updated: February 14, 2022, 11:38 AM IST | Rajendra Rabbi Aklikar | Mumbai

اسپورٹ ڈیش کیم نصب کئے جائیںگے ، ان سےپٹریاں پارکرنے ، خودکشی اور دیگر حادثات پر نظررکھی جاسکے گی، آڈیو ریکارڈنگ بھی ہوگی جو ٹرین کے ’بلیک باکس‘ کا کام کرے گی۔ ویسٹرن ریلوے میں ۲۵؍ ٹرینوں پر جبکہ سینٹرل میں صرف ۳؍ پر یہ کیمرے لگائے جاچکے ہیں، مزید ٹرینوں پر کیمرے نصب کرنے کا کام جاری

The tracks installed in front of the local train will be monitored in this way..Picture:INN
لوکل ٹرین کے سامنےنصب کیمرے سے اس طرح پٹریوں پر نظر رکھی جائے گی۔ ۔ تصویر :آئی این این

 ممبئی کی لائف لائن کہلانے والی لوکل ٹرینوں پر اب ہائی ٹیک ڈیش کیم نصب کئے جارہے ہیں جس  سے حکام  کوپٹریاں پار کرنے ، خودکشی کے معاملات اور ڈرائیور کے برتاؤ پر نظر رکھنے  میں مدد ملے گی۔ افسران کے مطابق اس کے ذریعے ملنے والی اطلاع  کا استعمال حادثات کی جانچ اور لوکل ٹرین خدمات بڑھانے میں کیا جاسکتاہے۔ایک افسر کے مطابق آڈیوریکارڈنگ لوکل ٹرین کے ’بلیک باکس‘ کا کام کرے گی۔ اس پروجیکٹ کیلئے ۲ء۵؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اگر کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوتی ہے تواس سسٹم میں اضافی  خصوصیت کی  وجہ سے اس کی ریکارڈنگ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نظام ٹریکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا جوجھٹکے اور ارتعاش برداشت کرسکتا ہے کیونکہ مضافاتی سیکشن پرلوکل ٹرینیں ۸۰؍ تا ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑتی ہیں۔ کیمروں کی موجودگی ٹرین ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے روکے گی کیونکہ کیبن کے اندر ہونے والے تمام واقعات کو ریکارڈ کیا جائے گا۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرے ٹرین کے آگے نصب کئے جائیں گے جس سے حادثات کی وجہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی ، ا ن میں پٹریوں سے متعلق حادثات بھی شامل ہیں۔  اگر کبھی  ناخوشگوار حادثات کی انکوائری کا حکم ہوتا ہے تواس نظام میں ریکارڈنگ  مخصوص مدت تک محفوظ رہےگی ۔

mumbai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK