Inquilab Logo Happiest Places to Work

سندھوکی شکست کے ساتھ طلائی تمغہ کی اُمیدختم

Updated: August 01, 2021, 7:45 AM IST | tokyo

تائی زو کے ہاتھوں ہندوستانی شٹلر کو ۲؍گیمز میںسیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب کانسہ کیلئے مقابلہ کریں گی

PV Sindhu lost to Chinese Taipei`s Tai Zhou Ying in the semifinals on Saturday at the Semi-Finals with a score of 12-21, 18-21.Picture:Inquilab
پی وی سندھو کو سنیچرکو چینی تائی پے کی تائی زو ینگ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں۱۲۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑ تصویر انقلاب

: گزشتہ ریو اولمپک کی نقرئی تمغہ فاتح اور موجودہ عالمی چمپئن پی وی سندھو کو سنیچرکو چینی تائی پے کی تائی زو ینگ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں۱۲۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور شکست کے بعد سندھو اب ٹوکیو اولمپک میں کانسے کے لئے چین کی ہی بنگجیاؤ کے خلاف کھیلیں گی۔ 
 ینگ نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں قدم رکھا۔ سندھو اس شکست کے بعد اپنے گزشتہ ریو اولمپک میں جیتے نقرئی تمغے کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔ طلائی تمغہ کیلئے  تائی زو کا مقابلہ چین کی شٹلر چین سے ہوگا۔ 
 پہلے گیم میں سندھو اور زوینگ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ایک ایک پوائنٹ  کے لیے سخت جدوجہد کرتی ہوئی نظرآئیں۔ پہلے گیم میں ۱۸۔۱۸؍کے اسکور پر سندھو کا ری ٹرن نیٹ میں الجھا اور زوینگ ۱۸۔۱۹؍سے آگے ہو گئیں۔ میچ میں۱۸۔۲۰؍کے اسکور پر زوینگ نے زور دار اسمیش لگایا اور پہلا گیم ۱۸۔۲۱؍ سے جیت لیا۔دوسرے گیم میں زوینگ نے مکمل طور پر غلبہ حاصل کیا اور  شاندار  برتری حاصل کرلی ۔ سندھو نے اس گیم میں زیادہ غلطیاں کیں اور  ینگ کی برتری مضبوط ہوتی چلی گئی۔ سندھو  دباؤ میں آگئیں اور ان کے ہاتھ سے میچ نکلتا رہا۔ زو ینگ نے دوسرا گیم ۱۲۔۲۱؍سے جیت کر فائنل میں مقام جگہ پکی کرلی۔پہلا سیٹ۲۱؍ منٹ اور دوسرا۱۹؍ منٹ تک جاری رہا۔
 تائی زو ینگ کو دیکھ کر ایسا لگا کہ  وہ پورے میچ میں حکمت عملی کے ساتھ کورٹ میں داخل ہوئی ہیں۔ پہلے گیم کے دوران دونوں کے مابین مساوی مقابلہ تھا ، اگرچہ سندھو شروع میں آگے تھیں لیکن کھیل کے وسط میں تائی زو ینگ نے اپنے کھیل میں تنوع لاتے ہوئے سندھو پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا جس کی وجہ سےہندوستان کی سندھو کو مسلسل پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا۔ تائی زو ینگ نے زبردست مقابلہ کرتےہوئے اسکور برابرکردیا لیکن اس کے بعد تائی زو نے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور سندھو پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ 
 سندھو کی شکست کے بعد کروڑوں ہندوستانیوں کے دل ٹوٹ گئے کیونکہ سبھی ا ن سے طلائی تمغہ کی امید کررہے تھے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کو اب تک صرف ایک ہی تمغہ ملا ہے اور وہ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو دلایا ہے۔ سندھو سے سبھی کو اس لئے امید تھی کیونکہ وہ پچھلے مقابلوں میں اپنے سے بہتر کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچی تھیں۔ اب سبھی امید کریں گے کہ وہ اولمپک میں ایک تمغہ جیت جائے۔ سندھو کوکانسہ کے تمغے کیلئے مقابلہ کرنا ہوگا اور  امید ہے وہ اس میں کامیاب رہیںگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK