Inquilab Logo Happiest Places to Work

اناؤ پھر شرمسار، ۲؍ دلت لڑکیوں کی پُر اسرار موت، ایک وینٹی لیٹر پر

Updated: February 19, 2021, 7:27 AM IST | Jeelani Khan Aleeg / Abdullah Arshad | Lucknow

ریاست کے دارلحکومت لکھنؤ سے متصلہ ضلع انائو ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔اکثر عصمت دری اور قتل جیسے معاملوں سے شہ سرخیاں بٹورنے والا یہ ضلع اس بار بھی انسانیت سوز واقعہ کے سبب پوری ریاست کی بدنامی کا باعث بنا ہے۔یہاں پھوپھی اور بھتیجی مشتبہ حالات میں کھیت میں مردہ پائی گئیں جبکہ کنبہ کی تیسری لڑکی زندہ تو ملی مگرموت سے جنگ لڑنے پر مجبور ہے اور وینٹی لیٹر پر پہنچ چکی ہے۔ اس درمیان،ریاست کا سیاسی سرجہ حرارت تیزی سے بڑھا ہے اور یوگی حکومت اپوزیشن کے حملوں کی زد میں ہے ۔حالانکہ، وزیراعلیٰ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی اور زخمی لڑکی کو سرکاری سطح پر ہرممکن علاج کے بندو بست کیلئے افسران کو ہدایت دی ہے۔

Unnao Police - Pic : PTI
پولیس اہلکار انّائو میں جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی

ریاست  کے دارلحکومت لکھنؤ سے متصلہ ضلع انائو ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔اکثر عصمت دری اور قتل جیسے معاملوں سے شہ سرخیاں بٹورنے والا یہ ضلع اس بار بھی انسانیت سوز واقعہ کے سبب پوری ریاست کی بدنامی کا باعث بنا ہے۔یہاں پھوپھی اور بھتیجی مشتبہ حالات میں کھیت میں مردہ پائی گئیں جبکہ کنبہ کی تیسری لڑکی زندہ تو ملی مگرموت سے جنگ لڑنے پر مجبور ہے اور وینٹی لیٹر پر پہنچ چکی ہے۔ اس درمیان،ریاست کا سیاسی سرجہ حرارت تیزی سے بڑھا ہے اور یوگی حکومت اپوزیشن کے حملوں کی زد میں ہے ۔حالانکہ، وزیراعلیٰ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی اور زخمی لڑکی کو سرکاری سطح پر ہرممکن علاج کے بندو بست کیلئے افسران کو ہدایت دی ہے۔ اس دوران گائوں کو چھائونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اناؤ کے اسوہاتھانہ کےتحت ببورہا گاؤں میں مشتبہ حالت میں دو لڑکیوں کی موت اور تیسری کی حالت نازک ہونے کے معاملہ میں پولیس نے بھلے ہی گھر والوں کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے مگر اسے آنر کلنگ کا اندیشہ ہے۔دیر شام پولیس لڑکی کے باپ کو پوچھ گچھ کے لئے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پورے گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دونوں لاشیں شام کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچادی گئی ہیں۔پولیس نے گھر سے  ۵۰؍ میڑ تک کےعلاقہ کو اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے جہاں پر میڈیا سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں   ہے ۔ 
  یہ واقعہ ضلع اناؤ کے تھانہ اسوہا کے تحت ببورہا گاؤںکا ہے جہاں ایک ہی کنبہ کی تین لڑکیاں گزشتہ شام کھیت میں جانور چرانے گئی تھیں۔ تینوں کافی دیر تک گھر واپس نہیں آئیں۔ ان کی تلاش میں گھر والے جنگل کی طرف گئے جہاں سنسان مقام پر تینوں لڑکیاں ہاتھ پیر بندھے ہوئے نیم مردہ حالت میں ملیں۔واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس تینوں کواسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے دو لڑکیوں کو مردہ قرا ردیا ، جبکہ تیسری کی حالت نازک ہونے کے سبب اسے کانپور کے ہیلٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔
  پولیس کے مطابق مرنے والی دونوں لڑکیاں آپس میں پھوپھی اور بھتیجی تھیں ۔تینوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا جس سےزہریلی اشیاء کھانے کا اندیشہ پیدا ہو تا  ہے۔پولیس کا ماننا ہے کہ تینوں نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے یا پھر انہیں  غذائی سمّیت ہوئی ہے۔ پولیس کادعویٰ ہے کہ موقعہ واردات پر ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے ثابت ہو کہ تینوں لڑکیوںکے ساتھ زبردستی ہوئی ہے۔ 
  ادھر انائو کے دلدوز واقعہ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے یوگی حکومت پر حملہ بول دیا ہے۔ اکھلیش یادو، راہل گاندھی ،پرینکا گاندھی ، شیوپال یادو، اوم پرکاش راج بھر، چندرشیکھر اور گجرات کے ممبر اسمبلی جگنیش میوانی تک نے ریاست کے نظم و نسق پر سوال کھڑے کرتے ہوئے یوگی حکومت کو براہ راست اس طرح کی وارداتوں کے لئےذمہ دار قرار دیا ہے۔ان تمام لیڈروں نے ٹویٹر کے ذریعہ برہمی کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا کہ یوپی میں نہ صرف دلتوں بلکہ خواتین و انسانی حقوق کو مسلسل کچلا جا رہاہے لیکن یوگی حکومت کو یاد رکھنا چاہئے کہ میں اور کانگریس متاثرین کی آواز بن کر کھڑے ہیں اور انہیں انصاف  دلاکر رہیں گے۔کانگریس کی یوپی انچار ج پرینکا گاندھی نے  اس واقعہ کو دل دہلانے والا قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میڈیا رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یوگی سرکار نے متاثرہ کنبہ کو ہی نظر بند کردیا ہے۔آخر ایسا کرکے حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟۔انہوں نے مانگ کی کہ حکومت تیسری لڑکی کو بہتر علاج کے لئے دہلی کے  ایمس منتقل کرے۔ادھر سماجوادی پارٹی سربراہ  اکھلیش یادو نے بھی اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کا ایک وفد ۲۰؍فروری کو متاثرہ کنبہ سے مل کر پورے معاملے کی واقفیت حاصل کرے گا اورانصاف کے حصول کو یقینی بنا یا جائےگا۔ ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس معاملہ کی مجسٹریٹ جانچ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK