Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارلیمانی کمیٹی مشرقی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے گی

Updated: February 14, 2021, 12:49 PM IST | Agency | New Delhi

دفاع سے متعلق اسٹینڈ نگ کمیٹی وادی گلوان ، پینگانگ جھیل اور وادی لبرا کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے گی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

پارلیمنٹ میں دفاع سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ فوجی تعطل کے درمیان  لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پروادیٔ گلوان اورپینگانگ جھیل سمیت متنازع سبھی  چار پانچ  پوائنٹس کا دورہ کرنے کی قرارداد  پیش کی ہے۔  اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین جویل اورام نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کو یہ  اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ۹؍ فروری کو دفاع سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ میں کچھ ممبروں نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے۔ تمام ممبران نے اس پر اتفاق کا اظہارکیاتھا جس پر اب فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کمیٹی میں راہل گاندھی اور  شرد پوار سمیت ۳۰؍ ممبران شامل ہیں۔  اورام نے کہا کہ اس سلسلے میں اسپیکر کو ایک تجویز بھیجی گئی ہے اور وزارت دفاع کی منظوری کے بعد یہ کمیٹی ۱۵؍مئی کے بعد وہاں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ممبران وادیٔ گلوان ، دیپسانگ ، پینگانگ لیک ، وادی لُبرا وغیرہ کے چار پانچ  پوائنٹس   کا دورہ کریں گے جہاں ہماری فوج اور چینی فوج آمنے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس دورے پر کمیٹی ایل اے سی پر فوج کی تیاری ، انفراسٹرکچر کی پوزیشن اور سرحدی تحفظ سے متعلق تمام امور کا قریب سے جائزہ لے گی اور ایک رپورٹ تیار کرے گی جو بعد میں پارلیمنٹ میں پیش کی جاسکتی ہے۔

ladakh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK