Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے، نوی ممبئی اور پال گھر کے اساتذہ کا ورک فرام ہوم کا مطالبہ

Updated: March 26, 2021, 10:09 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

کوروناوائر س کے پھیلائو کےسبب تھانے، وسئی ویرار، نوی ممبئی اور کلیان وغیرہ کے اساتذہ نے بھی بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرح تمام اساتذہ کو گھر سے کام کرنےکی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیا

Work From Home - Pic : INN
ورک فرام ہوم ۔ تصویر : آئی این این

کوروناوائر س کے پھیلائوکےسبب تھانے، وسئی ویرار نوی ممبئی اور کلیان وغیرہ کے اساتذہ نےبھی بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرح ۵۰؍فیصد اساتذہ کو گھرسے کام کرنےکی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیاہے جو فی الحال اسکول آکر ڈیوٹی انجام دے رہےہیں۔
 وسئی ضلع پریشداسکول کے معلم تنویر احمد نے انقلاب کوبتایاکہ ’’پال گھر میں بھی کوروناوائرس کے کیسزمیں اضافہ ہورہاہےجس کی وجہ سے یہاںکےاساتذہ میں خوف پایاجارہاہے۔ یہ وہ اساتذہ ہیں جو ۵۰؍فیصد حاضری کی ہدایت کے تحت اسکول آرہےہیں حالانکہ طلبہ کیلئےاسکول بند ہیں مگر ۵۰؍فیصد اساتذہ اب بھی اسکول آرہے  ہیں۔ان اساتذہ کے اسکول آنے سے اسکو ل کے دیگر کام ضرور ہورہےہیں مگر کوروناوائرس کے پھیلائوسے ان میں خوف ہے لہٰذا وہ بھی بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسکول کے تمام اسٹاف کو ورک فرام ہوم کی سہولت جیسی ہدایت چاہتےہیں۔‘‘
 اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کے جنرل سیکریٹری ساجد نثار نے بتایاکہ ’’کوروناوائر س کے مریضوںمیں ہونےوالے اضافہ کےسبب نوی ممبئی، تھانے، بھیونڈی، پال گھر، رائے گڑھ، رتناگیری اورسندھودرگ وغیرہ کے اساتذہ نے اپیل کی ہے بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اساتذہ کو ورک فراہم ہوم کی جو سہولت دی ہے، وہی سہولت ہمیں بھی دی جائے ۔ ‘‘
 انہوںنے یہ بھی کہاکہ ’’اس ضمن میں ریاستی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڈ تعلیمی سیکریٹری وندنا کرشنا، نائب سیکریٹری راجندر پوار،ایجوکیشن کمشنر، وشال سولنکی،ضلع کلکٹر تھانے، رائے گڑھ،پال گھر،  رتنا گیری، سندھو درگ، نوی ممبئی اور بھیونڈی کے کمشنر کومکتوب روانہ کیاہے۔ جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر مہاراشٹر کے تمام اسکول اور جونیئر کالج طلبہ کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائر س کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہورہاہے۔جس کی وجہ سے طلبہ کیلئے اسکول تو بند کردیئے گئے ہیں مگر ۵۰؍ فیصداسکولی عملہ ابھی بھی اسکول آکر ڈیوٹی دے رہاہے۔جس سے متعدد اساتذہ کووڈ میں مبتلا ہوچکےہیں۔ مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی  لہر پھیل گئی ہے۔ اس لئے ہم چاہتےہیں کہ اسکولی عملے کو گھرسے کام کرنےکی اجازت دی جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK