EPAPER
Updated: November 01, 2021, 11:00 AM IST | Ayjaz Abdul Ghani | Kalyan/Dombivali
پیٹرول ، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف شیو سینا یوا مورچہ کی جانب سے احتجاجی سائیکل ریلی نکالی گئی جس کے دوران مظاہرین نے مر کزی حکومت پر چند مٹھی بھر امیر ترین افراد کے حق میں کام کر نے اور غر یب مخالف پالیسیاں بنانے کا الزام عائد کیا۔
پیٹرول ، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف شیو سینا یوا مورچہ کی جانب سے احتجاجی سائیکل ریلی نکالی گئی جس کے دوران مظاہرین نے مر کزی حکومت پر چند مٹھی بھر امیر ترین افراد کے حق میں کام کر نے اور غر یب مخالف پالیسیاں بنانے کا الزام عائد کیا۔ احتجاج میں شامل ایک کار کن نے بھنگار کار کے نصف حصہ کو بیلوں سے کھینچ کر دلچسپ انداز میں احتجاج درج کروایا ۔ اس سائیکل ریلی میں’مہنگائی کا راون‘ بھی شامل تھا جسے مظاہر ین تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ اس موقع پر شیوسینا کے مقامی لیڈران نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایند ھن کی قیمتوں کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملک میں ایند ھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف اتوار کو کلیان اور ڈومبیولی میں شیو سینا یوا مورچہ نے جگہ جگہ مظاہر ے کئے۔ سیکڑوں شیوسینکوں نے سائیکل پر سوار ہو کر مودی سر کار کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر شیو سینا کے یوا لیڈر دیپیش مہاترے نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کے روز گار چلے جانے سے آمد نی کم ہوئی ہے دوسری جانب روزانہ ایند ھن اور رسوئی گیس کے داموں میں اضافہ نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کئے جانے والے اضافہ کے خلاف حزب اختلاف جتنا زیادہ احتجاج کررہا ہے ، مودی سر کاراُتنا ہی دید ہ دلیری کا مظاہرہ کررہی ہے۔ کلیان مشرق کے کولسے واڑی میں بھی شیو سینکوں نے بڑی تعداد میں سائیکل ریلی نکال کر احتجاج کیا۔ شیوسینا لیڈر مہیش گائیکواڑ کی قیادت میں زبردست احتجاج کر تے ہوئے مر کزی حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس احتجاج میں شامل سیکڑوں کار کنان نے مودی سر کار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسے غر یب عوام مخالف سرکار بتایا اور کہا کہ مودی صرف امبانی اور اڈانی کا خیال رکھتے ہیں۔