EPAPER
Updated: August 26, 2021, 7:51 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر ے کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ کر نے پر منگل کو پوری ریاست میںمر کزی وزیر نارائن رانے کے خلاف سڑ ک پر اترے شیو سینکوں اور بی جے پی کار کنان کے در میان زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ کلیان میں بھی شیو سینا لیڈران نے بی جے پی دفتر میں توڑ پھوڑ اور ۲؍ کار کنان کی پٹائی کی
) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر ے کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ کر نے پر منگل کو پوری ریاست میںمر کزی وزیر نارائن رانے کے خلاف سڑ ک پر اترے شیو سینکوں اور بی جے پی کار کنان کے در میان زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ کلیان میں بھی شیو سینا لیڈران نے بی جے پی دفتر میں توڑ پھوڑ اور ۲؍ کار کنان کی پٹائی کی۔ اس تناظر میں دونوں ہی پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بر سر پیکار کار کنان کی حوصلہ افزائی کی۔ شیو سینا نے بی جے پی کے دفتر کی توڑ پھوڑ کر نے والے عہدیدار وں کی گل پیشی کی وہیں بی جے پی نے بھی دفتر کی توڑ پھوڑ کر نے کی پُر زور مخالفت کے دوران تشدد کانشانہ بننے والے کار کنان کااستقبال کیا۔
بی جے پی لیڈراور مر کزی وزیر نارائن رانے کی جانب سے شیو سیناچیف ادھو ٹھاکرے کے خلاف کئے گئے جارحانہ تبصرہ کے بعد شیو سینااور بی جے پی میں زبردست تنازع ہو گیا۔ کلیان میں شیو سینا کے کار کنان نے اہلیابائی چوک پر واقع بی جے پی کے دفتر میں زبردست توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر شیو سینا کے رکن امول گائیکواڑ نےاپنے ہاتھ سے بی جے پی کے دفتر کے شیشے پھوڑ ے اور وہاں موجود بی جے پی کے ۲؍ کار کنان کی پٹائی بھی کردی۔ شیو سینا کار کن کی دیدہ دلیری سے متاثر ہو کر شیو سینا کے مہا نگر پر مکھ وجے سالوی اور شہر سنگٹھک ہرش وردھن پلانڈے نے سیکڑوں کارکنان کی موجودگی میں امول گائیکواڑ کی حوصلہ افزائی کی۔ دوسری جانب بی جے پی کے دفترحملہ کے دوران شیو سینکوں کا مقابلہ کر نے والے بی جے پی کے پرتاب ٹمکر اور ویبھو ساونت کا بی جے پی کے رکن اسمبلی گنپت گائیکواڑ نے پھولوں سے استقبال کیا۔
ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں پارٹیاں توڑ پھوڑ، مار پیٹ اور فساد پھیلانے میں ملوث کار کنان کی حوصلہ افزائی میں سبقت حاصل کر نے کی کوشش کررہی ہے۔