Inquilab Logo Happiest Places to Work

حجاب کی حمایت میںشہرومضافات کی مساجد کےباہر احتجاج اوردعائیں

Updated: February 12, 2022, 8:27 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ائمہ نے اسلام میںپردے کی اہمیت پرقرآن وحدیث کی روشنی میںمصلیان کی رہنمائی کی ۔مدن پورہ ،چور بازار اورگوونڈی کی متعدد مساجد کے باہراحتجاج کیا گیا ، بہادر طالبہ مسکان خان کی ہر سو ستائش

Aqsa Masjid
مسجد اقصیٰ

جاب کےتعلق سے بھگوا عناصر کی شرانگیزی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعہ کی نمازکےبعدبھی اس کے خلاف ہانڈی والی مسجد (چور بازار) ،مسجدقباء (مدن پورہ ،دھوبی تالاب ) اور گوونڈی کی بسم اللہ جامع مسجد(رفیع نگر)،سنی محمدی مسجد(مہاراشٹر کمپاؤنڈ)،مسجد اقصیٰ (گوونڈی اسٹیشن)، فیض الرسول جامع مسجد(رفیع نگر)وغیرہ مساجد کےباہر احتجاج کیا گیا ۔
  ان مساجد کے ائمہ مولانا اعجازاحمدکشمیری ، مولانا امان اللہ رضا ، مولانا عظمت علی علیمی، قاری عبدالرحمٰن ضیائی ، قاری محمدنظام الدین برکاتی ، قاری محمدتوفیق اعظمی اور مفتی محمدقیصر حسن برکاتی نے خطاب کیا اور پردے کی اسلام میں اہمیت پر قرآن وحدیث کی روشنی میںمصلیان کی رہنمائی کی ۔ نیزشریعت مطہرہ  پراستقامت اورامن وسلامتی کی خصوصی دعا کی گئی۔ 
 چور بازارمیںہانڈی والی مسجدکے گیٹ پر مظاہرین ہاتھوں میںبینراٹھائےہوئے تھے جس پر’حجاب‘اورمسکان کی تصویر کو نمایاں کرتے  ہوئے  ’اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے ، یہ اتنا ہی ابھرے گا جتنا کے دبائیںگے، لکھا گیا تھا۔  ساتھ ہی مظاہرین نے ہاتھ بلند کرکے حجاب کے تعلق سے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا یہ کہتے ہوئے عہد کیا کہ یہ اسلامی ضابطہ ہے ، اسے کسی طور پر بھی چھوڑا یا ترک نہیںکیا جاسکتا ۔
   مولانا اعجازکشمیری نے کہاکہ ’’ حجاب مسئلہ نہیںہے بلکہ مسئلہ شرپسندی ہے اور جان بوجھ کربھگوائیوں نے الجھانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن انہیںیا د رکھناچاہئے کہ مسلمان شریعت مطہرہ پر عمل کرتا ہے اورتاقیامت کرتا رہے گا ۔یہ اس کا آئینی حق بھی ہے ۔ اس کے علاوہ مسکان خان ،جس نے بھگوا عناصر کے دانت کٹھے کردیئے، اس کی جرأت ،بے باکی اورحوصلے کوسلام ۔ ایسی بہن بیٹیوں سے قوم کی دیگربہنوں اوربیٹوں کوبھی حوصلہ ملے گا ۔‘‘ قاری عبدالرحمٰن ضیائی نے کہاکہ ’’ یہ حقیقت ہے کہ فرقہ پرستوںنے منصوبہ بند طریقے  سے حجاب کے مسئلے کو چھیڑا ہے اوراس کے ذریعے وہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنی کوشش میںناکام ہوںگے ۔‘‘
 مسجد قباء کےامام مولانا امان اللہ رضانے کہاکہ ’’ فرقہ پرستوںکی جانب سے وقفے وقفے سے ایسے موضوع کو چھیڑا جاتا ہے جس سے مسلمان مشتعل ہوں اوروہ سڑکوں پراتریں ۔ اس وقت الیکشن کے پیش نظرحجاب کے موضوع کومنصوبہ بند طریقے سےچھیڑا گیا ہے تاکہ سیاسی فائدہ اٹھایا جاسکے ۔ ‘‘
  بیشتر علما نے احتجاج کے دوران اتحاد کے ساتھ ہوشمندی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔ ساتھ  ہی بھی تاکید کی کہ ہمارے مظاہروں سے کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔ آئندہ کسی بھی مرحلے میں ثابت قدمی  دکھانے کی تلقین بھی کی گئی۔ 

hijab Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK