Inquilab Logo Happiest Places to Work

حجاب تنازع :سپریم کورٹ کا فوری شنوائی سے انکار، ۳؍ اضلاع میں فلیگ مارچ

Updated: February 12, 2022, 8:41 AM IST | new Delhi

لیکن عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سبھی کےآئینی حقوق کا تحفظ ہو گا۔ حالات کے پیش نظر پولیس نے اڈپی ،چتر درگ اور ڈوڈابلّا پور میں مارچ کیا

Police force during a flag march in Adipi, Karnataka
کرناٹک کے اڈپی شہر میں پولیس فورس فلیگ مارچ کے دوران

حجاب تنازع  پر کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز دئیے گئے عبوری حکم کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر  جمعہ کو سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ کورٹ  نے کہا کہ کرناٹک  ہائی کورٹ میں  جاری سماعت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اس معاملہ کی سماعت مناسب وقت پر کی جائے گی۔ دریں اثناء، سپریم کورٹ نے وکلا کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو قومی سطح کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ہائی کورٹ کے اگلے حکم تک تعلیمی اداروں میں حجاب نہ پہننے کے عبوری حکم کو چیلنج کرتے ہوئے وکیل دیودت کامت نے دلیل دی تھی کہ ہائی کورٹ کا عبوری حکم مناسب نہیں ہے، امتحانات بھی سر پر ہیں۔ اس پرچیف جسٹس این وی رامنا نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں اس معاملہ کی سماعت  جا ری ہے اور فی الحال صرف وہیں اس معاملہ کی سماعت ہونے دیں۔عدالت عظمیٰ میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جب کہا کہ اس معاملہ کو سیاسی اور مذہبی نہیں بنایا جانا چاہئے تو انہیں بیچ میں ہی روکتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سبھی شہریوں بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے بیٹھے ہیں۔ مناسب وقت آئے گا تو معاملہ کی سماعت کی جائے گی۔ 
کرناٹک کے ۳؍ اضلاع میں فلیگ مارچ 
   دوسری طرف کرناٹک میں حجاب تنازع کے بعد حالات کو معمول پر لانے کے مقصد سے پولیس نے ان ۳؍ اضلاع میں فلیگ مارچ کیا جہاں پر حالات سب سے زیادہ خراب ہوئے تھے۔  اڈپی ، چتر درگ اور ڈوڈا بلّا پور میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کرتے ہوئے حالات کو پر امن رکھنے کی اپیلیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ پیر سے ریاستی حکومت نے ۸؍ ویں سے ۱۰؍ کے اسکول شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر پولیس نے حالات کو معمول پر لانے کا کام شروع کردیا ہے۔ فلیگ مارچ سے قبل تینوں اضلاع کے اعلیٰ پولیس افسران نے میٹنگ کی اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں پولیس کی تعیناتی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ساتھ ہی شر پسند عناصر کو لگام دینے کا فیصلہ بھی ہوا۔ 

hijab Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK