Inquilab Logo Happiest Places to Work

پولیس کلیدی ملزم آشیش مشرا کو جائے وقوع پر لے گئی اور یہ جانناچاہا کیا کیسے ہوا؟

Updated: October 15, 2021, 8:47 AM IST | lakhimpur kheri

پتلوں کو روند کر دیکھا گیا کہ واردات کیسے ہوئی ،ڈی آئی جی کی موجودگی میں واقعات کی تفصیل سمجھنے کی کوشش کی گئی اورپورے واقعہ کا ویڈیو بنایا گیا

Ashish Mishra, key accused in killing farmers.Picture:INN
کسانوں کے قتل کا کلیدی ملزم آشیش مشرا تصویر آئی این این

: ۳؍اکتوبر کو تکونیا میں ہونے والے سانحہ کےکلیدی ملزم آشیش مشرا سمیت چار ملزمین کو لے کر ایس آئی ٹی موقع واردات پر لے کر پہنچی اور کسانوں کے پتلوں کو روند کر کرائم سین دوبارہ بنایا گیا۔ اس دوران آشیش مشرا پولیس کی جیپ میں ہی بیٹھا رہا جبکہ دیگر ملزمین کو موقع پر لے جایا گیا۔ ڈی آئی جی اپیندر اگروال سمیت پوری ایس آئی ٹی کے ساتھ فورنسک ٹیم سمیت کئی تھانوں کی پولیس بھی موجود تھی۔قابل ذکر ہے کہ آشیش مشرا کی ریمانڈ کا   جمعہ کو آخری دن ہے۔
  اس سے قبل ایس آئی ٹی نے واردات کا کرائم سین  دوبارہ بنایا۔ کیا۔ مہلوک کسانوں کے پتلے بنائے گئے۔ گاڑیوں کے قافلے کو اسی طرح ہوبہو اُسی سڑک پر دوڑایا گیا جیسے اُس دن یہ گاڑیاں گزری تھیں۔ کچھ لوگوں کو کالے جھنڈے پکڑا کر کھڑا کیا گیا۔ اس کے بعد واردات میں شامل تینوں گاڑیوں، تھار، فارچیونر اور اسکارپیو کے آگے پتلوں کو کھڑا کرکے انہیں کچل کر دیکھا گیا۔ اس پوری واردات کا ویڈیو بھی بنایا گیا۔ ساتھ ہی جس جگہ تھار گاڑی پلٹی تھی وہاں کا بھی ایس ایس بی کی بس گزار کر کرائم سین  بنایا گیا۔ واقعہ کے ملزمین آشیش مشرا عرف مونو، انکت داس، شیکھر اور لطیف عرف کالے کو لے کر ایس آئی ٹی موقع پر پہنچی۔اس دوران آشیش مشرا توگاڑی میں ہی بیٹھا رہا جبکہ تین ملزمین کو پولیس اہلکار موقع پر لے گئے۔ اس کے بعد جانچ ٹیم ملزمین کو لے کر بنویر پور بھی گئی۔ اس دوران جانچ ٹیم نے کرائم سین کو چاروں جانب سے گھیر دیا تھا اور کسی بھی شخص کو موقع پر جانے نہیں دیا گیا۔ میڈیا اہلکاروں کو بھی کرائم سین    سےدور رکھا گیا۔ اس موقع پر سیکوریٹی کے پیش نظر ایڈیشنل پولیس سمیت کئی تھانوں کی پولیس، پی اے سی، آر اے ایف اور ایس ایس بی کی ٹیم بھی موقع پر موجود تھی۔
 قابل ذکر ہے کہ ۳؍اکتوبر کو ڈپٹی سی ایم کیشو موریہ کی آمد کی اطلاع پر ، زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کا ایک ہجوم انہیں ہیلی پیڈ پر کالے جھنڈے دکھانے کے لئے گیا تھالیکن جب ان کو پتہ چلا کہ ڈپٹی سی ایم کسی دوسرے راستے سے آرہے ہیں تو وہ اپنے گھروں کو لوٹنے لگے۔ الزام ہے کہ اس دوران مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش نے  کچھ کسانوں کو کچل دیا اور فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK