EPAPER
Updated: December 17, 2021, 11:56 AM IST | Agency | Lucknow/Prayagraj
ایس پی اور کانگریس کے اراکین نے ایوان کے اندر اور باہر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ، ہنگامہ کیا ، نعرے لگائے ۔ وزیر کے ہٹائے جانے تک سڑک سے لے کر ایوان تک لڑائی جاری رکھنے کا عزم
اترپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن جمعرات کو اسمبلی اندر اور اسمبلی کے باہر سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے اراکین نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا عرف ٹینی کو وزارت سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران زبردست ہنگامہ کیا گیا۔اسمبلی میں اجے مشرا کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے اسمبلی اسپیکر ہردے نارائن دکشت کو اسمبلی کی کارروائی آدھے آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔اس درمیان ایس پی اور کانگریس کے اراکین نے اسمبلی احاطے میں اپنے حامیوں کے ساتھ نعرے بازی کی۔ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر راجند چودھری نے ایس آئی ٹی کے ذریعہ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کاحوالہ دیتےہوئے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں اجے مشرا کے بیٹے کے ذریعہ پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کے قافلے کو روندنے کے معاملے میں تشدد کے واقعہ کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دینے کا انکشاف ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ سے لے کر دہلی تک ٹینی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس کےباوجود انہیں وزارت سے برخاست نہ کرنا شرمناک ہے۔ ایس پی وزیرمملکت کے برخاستگی تک اپنی تحریک جاری رکھے گی۔ ادھرکانگریس کی لیجسلیچر لیڈر آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی شروع ہی سے لکھیم پور کے واقعہ کو ٹینی کے بیٹے کی منصوبہ بند واردات قرار دے رہے ہیں۔ مونا نے کہا کہ ایس آئی ٹی جانچ میں بھی گاندھی کے الزامات صحیح ثابت ہوئے ہیں، اس لئے کانگریس پہلے دن ہی سے ٹینی کو مرکزی وزارت سے برخاست کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔ اسی دوران اجے کمار مشرا عرف ٹینی پر شواہد کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتےہوئے کانگریس نے جمعرات کو پریاگ راج میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے انہیں برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔گنگا پار کانگریس کے ضلع صدر سریش یادو کی قیادت میں بڑی تعداد میں کانگریس کے عہدیداران اور کارکنوں نے سوال لائنس میں واقع جائے دھرنا پہنچ کر احتجاج کیا اور ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا۔یادو نے اجے مشرا پر شواہد کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی حکومت سے انہیں فوراًمرکزی وزارت سے باہر کر کے جانچ میں تعاون کی اپیل کی۔شہر کانگریس کے صدر پردیپ مشرا انشومن نے کہا کہ حکومت اشارے پر وزیر مملکت نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے جس سے بی جےپی کا حقیقی چہرہ اجاگر ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو انتباہ دیتےہوئےکہا کہ وزیر کو برخاست کرنے تک