Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکھیم پور تشدد :مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی گئی

Updated: February 11, 2022, 10:28 AM IST | Lucknow

مگر، ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے پولیس کی تفتیش پر کئی سوال اٹھائے ، مظاہرین کے ہاتھوں مارے گئے افرادکیلئے انصاف کا حوالہ بھی دیا

Ashish Mishra, key accused in killing farmers
کسانوں کے قتل کا کلیدی ملزم آشیش مشرا

 لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہو گئی ہے۔  الٰہ آ باد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے آشیش مشرا کو ضمانت  پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت پہلے ہی مکمل ہو چکی تھی اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد توقع ہے کہ آشیش مشرا  تقریباً ۱۲۴؍ دن جیل میں رہنے کے بعد جمعہ کی دوپہر تک رہا ہو گا۔
  یاد رہے کہ لکھیم پور تشدد معاملہ میں ایس آئی ٹی نے حال ہی میں فرد جرم دائر کی تھی۔۵؍ صفحات پر مشتمل اس چارج شیٹ میں ایس آئی ٹی نے آشیش مشرا کو اہم ملزم نامزد کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں ایس آئی ٹی  کے مطابق آشیش جائے وقوع پر موجود تھا۔ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ میں لکھیم پور تشدد میں آشیش مشرا کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی تصدیق کی تھی لیکن کورٹ نے پولیس اور ایس آئی ٹی کی تفتیش کے متعدد پہلوئوں پر سوال اٹھائے۔ضمانت دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ مظاہرین کے ہاتھوں مارے گئے ۳؍ افراد کی موت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ کورٹ کے مطابق اس معاملے میں چارج شیٹ دائر ہوگئی ہے اس لئے اب ضمانت دینے کا جواز پیدا ہو جاتا ہے


 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK