Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا میں بھیڑدیکھ کرمقامی رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کو کوروناوائرس کے معاملات بڑھنے کااندیشہ

Updated: September 09, 2020, 6:18 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

ممبرا میں بھیڑبھاڑ دیکھ کر یہ ڈر لگتا ہے کہ کہیں کورونا کے معاملات بڑھ نہ جائیں، لوگ بغیر ماسک کے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے بے خوف ہوکر بازاروں، نکڑوں اور محلوں میں بھیڑ کر رہے ہیں

Jitendra Awhad - Pic : INN
جتندر اوہاڑ ۔ تصویر : آئی این این

ممبرا میں بھیڑبھاڑ دیکھ کر یہ ڈر لگتا ہے کہ کہیں کورونا کے معاملات بڑھ نہ جائیں، لوگ بغیر ماسک کے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے بے خوف ہوکر بازاروں، نکڑوں  اور محلوں میں بھیڑ کر رہے ہیں ۔‘ اس طرح کی تشویش کا اظہار ممبرا کے رشید کمپاؤنڈ میں مقامی رکن اسمبلی جتیند راوہاڑنے کیا ۔ پریس ریلیز کے مطابق یہاں سے انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ماسک پہنیں، احتیاط برتیں ۔ہمارے یہاں کورونا کے معاملات کم ضرور ہوئے ہیں لیکن ملک  اور دنیا بھر میں اب بھی اس کاقہر جاری ہے ۔ اس وبا کو ختم یاکم کرنے  میںوقت لگتا ہے لیکن پھیلنے میں نہیں  ۔
 ممبرا کے رشید کمپاؤنڈ سے ’ہر اتوار کو صفائی مہم‘ کا آغاز کابینی وزیر جتیندر اوہا ڑنے کیا ۔ یہاں انھوں نے صفائی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔  اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ممبرا میں رمضان المبارک کے بعد سے کورونا کے معاملات کافی کم ہونا شروع ہوئے ہیں۔  یہاں تک کہ اب تک ۴؍مرتبہ شہر میں کوروناکا ریکارڈ زیرو بھی ہوچکا ہے ۔ اسی سلسلہ میں ممبرا میں اب ہر اتوار کو کسی نہ کسی ایک علاقے میں صفائی مہم چلائی جائے گی۔ وہاں کی مساجد  اور دیگر عبادت گاہوں ، سوسائٹیوں اور کالونیوں کو سینیٹائز کیا جائے گا ،  دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے اور دھواں دیا جائے۔ یہ اعلان   جتیند راوہاڑ نے یہاں سماجی کارکن ریحان پیتل والا کے دفتر میں کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ممبرا میں لوگ جس طرح سے بھیڑ کر رہے ہیں ، بغیر ماسک کے ٹہل رہے ہیں،  بازاروں ، دکانوں ، گلیوں میں اژدہام   ہے، اسے دیکھ کر ڈر سا لگتا ہے کیونکہ  یہ وباختم نہیں ہوئی  ہے ، بھلے ہی ہمارے یہاں کم ضرور ہوئی ہے ۔   احتیاط نہ کرنے سے ممبرا میں ممکن ہے کیس بڑھ جائیں۔ اس وباءکو ہلکے  میں نہ لیں  ۔
  انھوں نے ممبرا میں ٹورنٹ پاورکے بجلی بل میں دھاندلی پر کہا کہ ہم نے ٹورنٹ کو حکم دیا ہے کہ آپ کیمپ لگاکر بل کی درستگی کرو  اورزائد رقم بھی فوراً کم کرو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK