EPAPER
Updated: January 31, 2022, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai
معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور مشہور شخصیات سمیت دیگر افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔
معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور مشہور شخصیات سمیت دیگر افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا پر پرستاروں اور اپنے فالوورس کو دی ہے تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی جگہ اپنی بیٹی نائسا دیوگن کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی روڈولف کی طرح ان کی سرخ ناک دیکھے۔ انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو یاد کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر، کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنانڈیس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔