EPAPER
Updated: November 24, 2021, 12:25 PM IST | Agency | Mumbai
معروف اداکار اجے دیوگن نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی ہے
معروف اداکار اجے دیوگن نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی ہے۔بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے مختلف وجوہات کی بناء پر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے اپنے نام بدلے اور ایسے ہی اداکاروں میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل ہے۔بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہوں گے کہ اجے دیوگن کا اصل نام’وشال دیوگن‘ ہے۔ اجے دیوگن نےحال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کریئر کے۳۰؍ سال مکمل ہونے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ’’جب وہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے تھےتوایک ہی وقت میں ۳؍ اور وشال بھی تھے جو ڈیبیو کر رہے تھےاور میرے پاس اپنا نام بدل کر اجے رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا ’’انہوں نے اپنا نام اس لیے تبدیل کیا کہ کہیں اتنے سارے ایک جیسے ناموں کی وجہ سے ان کی پہچان کھونہ جائے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ان کے پرانے دوست انہیں آج بھی وشال کہہ کر پکارتے ہیں۔اجے دیوگن نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ وینا کے کہنے پر اپنےآخری نام کے ہجے (اسپیلنگ) بھی تبدیل کیے۔ یہ ان کے والد ویرو دیوگن کا خواب تھا کہ وہ انہیں بطور اداکار دیکھنا چاہتے تھے۔ اداکار کا کہنا تھا ’’انہیں صرف والد کے خواب کی تعبیر پر توجہ مرکوز رکھنی تھی۔میں نے صرف وہی کیا جومجھے بتایا گیا تھا، کوئی بھی اپنے لیے فلموں میں شہرت حاصل کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اس کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی اور دعا کرنی ہوگی کہ آپ کا مقدر آپ کو آگے لے جائے۔خیال رہے کہ اداکار اجے دیوگن کو فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے۳۰؍ سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ ا س موقع پر انہیں انڈسٹری میں بہت سے دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، جن میں اداکار کی اہلیہ کاجول، اکشے کمار، امیتابھ بچن اور ایشا دیول اور کئی اور بڑے نام بھی شامل ہیں۔