Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانہ: ممبرا کے پرائم کریٹی کیئر اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں چار مریض ہلاک

Updated: April 28, 2021, 1:01 PM IST | Thane

تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مختلف وارڈوں میں ٢٠ سے زائد مریضوں کو با حفاظت اسپتال سے باہر نکال لیا گیا۔

Mumbra`s Prime Criticare Hospital (Pic:Midday)
(ممبرا کے پرائم کریٹی کیئر اسپتال میں آتشزدگی (تصویر : مڈ ڈے

تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مختلف وارڈوں میں ٢٠  سے زائد مریضوں کو با حفاظت اسپتال سے باہر نکال لیا گیا۔


اسپتال کی پہلی منزل پر  صبح  تین بج کر چالیس منٹ پر آگ لگنے کے بعد تقریبا دو گھنٹے کے دوران اس پرمکمّل طور سے قابو پا لیا گیا- حکام نے مزید بتایا کہ اسپتال میں کوئی کورو نا وائرس کے مریض زیرعلاج  نہیں تھے۔ عہدیداروں کے مطابق بدھ کی علی الصبح ممبرا قصبے  کوسہ میں  پرائم کریٹی کیئراسپتال  میں آگ لگنے سے ایک مُعَمَّر شہری کے ساتھ ساتھ کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔فائر حکام نے بتایا کہ یہ بجلی کی آگ تھی جواسپتال کے میٹر روم میں شروع ہوئی اور بعد میں مزید  پھیل گئی۔

وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر جیتنرد اوہاڑ جوموقع پر پہنچے تھے نے کہا: "آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے -پولیس اور مقامی میونسپل کارپوریشن جلد ہی اس کی تفصیلات بتائیں گے۔"اوحد  نے کہا کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو سانحہ سے آگاہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر ہلاک ہونے والے فرد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور زخمی ہونے والوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔
  کم سے کم ٨ فائر ٹینڈر آگ بجھانے  میں مصروف تھے  اور آخر کار طلوع آفتاب تک اس پر  قابو پالیا گیا۔حادثے میں  جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو چکی ہے

مہاراشٹر میں اسپتالوں میں یکے بعد دیگرے ایسے حادثات دیکھے جا رہے ہیں- ویرار کے اسپتال میں آگ لگنے سے جہاں ١٣ مریض فوت ہو گئے تھے وہی دوسری جانب ناسک میونسپل کارپوریشن کے زیرانتظام ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کا آکسیجن ٹینک لیک ہوگیا۔ اس کی روک تھام کے لئے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی مختصر طور پر بند کردی گئی۔جس کے نتیجے میں ٢٤ کووڈ مریضوں کی موت ہوگیی تھی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK