Inquilab Logo Happiest Places to Work

دنیا بھرمیں اومیکرون کا خوف،کرسمس پرڈھائی ہزار سےزائد پروازیں منسوخ

Updated: December 28, 2021, 10:59 AM IST | Agency | Washington

ایران نے ۱۲؍ ممالک کے مسافروں پر ۱۵؍ دنوں کیلئے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی، مستقبل میں آنے والی وباؤں کو روکنے سے متعلق ٹھوس اقدامات اوراحتیاط کی ضرورت پر اقوام متحدہ کازور

The condition of John F. Canada Airport is such that there is no place to stay here on normal days..Picture:PTI
امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ کی صورتحال، عمومی دنوں میں یہاں تل رکھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تصویر: پی ٹی آئی

کورونا کی نئی نئی لہروں اور اس کے الگ الگ ویرینٹس کی وجہ سے پوری دنیا میں خوف پایا جارہا ہے۔ اسی کے پیش نظرعالمی سطح پر کرسمس ویک اینڈ پر ایئر لائن ملازمین میں کورونا وائرس کے اومیکرون کے خوف کے سبب ڈھائی ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایوی ایشن ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی فلائٹ اویئر کے مطابق  اس خوف کی وجہ سے اتوار کو جہاں دنیا کے الگ الگ ملکوں میں ۵؍ ہزار ۳۱۲؍ پروازیں منسوخ کی گئیں، وہیں پیر کو بھی ایک بڑی تعداد میں طیاروں کو اُڑان بھرنے سے روکا گیا۔  ان میں سب سے زیادہ پروازیں  امریکہ میں منسوخ ہوئیں۔ یہاں پر منسوخ ہونے والے پروازوں کی مجموعی تعداد ۹۲۷؍ ہے۔
 اعداد و شمار کے مطابق کرسمس پر چھٹیوں کی وجہ سے ایئرپورٹس پر بھیڑ شروع  ہوگئی تھی۔اسی کے پیش نظر ایک دن قبل سنیچر کو بھی دنیا بھر میں ۲۸۵۰؍ سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں، جن میں سے ایک ہزار پروازیں امریکہ میں منسوخ ہوئی تھیں۔اس کی وجہ سے دنیا کے مختلف خطوں میں موجود لوگ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کرسمس منانے سے محروم رہ گئے۔یونائیٹڈ، جیٹ بلیو اور ڈیلٹا سمیت متعدد ایئر لائنزکے نمائندوں نے اتوار کو دی نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ملازمین میں اومیکرون کی مختلف حالتوں کے بارے میں خدشات پائی جارہی ہیں،جس کی وجہ سے دنیا بھر میںیہ پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
 اس دوران ایران نے  کے اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر۱۲؍ ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخلے پر ۱۵؍ دنوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ایران کی وزارت داخلہ کے مطابق پہلے سے پابندی عائد۸؍ افریقی ممالک بوتسوانا، نمیبیا، موزمبیق، ایسواتینی، لیسوتھو، زمبابوے، ملاوی اور جنوبی افریقہ کی فہرست میں اب چار یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، ناروے اور ڈنمارک کو بھی  شامل کیا گیا ہے۔وزارت نے دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ ایران میں داخل ہونے سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹیں جمع کرائیں۔ ایران کی وزارت صحت نے ایک دن قبل ایک ہزار ۸۵۷؍ نئے کووڈمعاملات کی اطلاع دی جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد۶۱؍ لاکھ ۸۴؍ ہزار ۷۶۲؍ ہوگئی ہے۔  یہاں پرگزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں اس وبا کی وجہ سے ۵۲؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ۱۹؍ دسمبر کو ایران میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔  دریں اثنااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو غطریس نے کہا کہ کورونا وائرس کوئی آخری وبائی بیماری نہیں ہے،اسلئے اس تعلق سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مستقبل میں اس طرح کے نئے نئے بحرانوں کو روکنے اوران سے نمٹنے کیلئے احتیاط اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے عوامی سطح پر بیداری بہت ضروری ہے۔انتونیو خطریس نے پیر کو اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا کیا کہ’’کووڈ۔۱۹؍ کوئی آخری وبائی بیماری نہیں ہے جس کا انسانیت کو سامنا ہے۔ جس طرح ہم صحت کے اس بحران سے نمٹتے ہیں، ہمیں اگلے کیلئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ وبائی امراض کی تیاری کے اس بین الاقوامی دن پر، آئیے اس مسئلے پر توجہ مرکوز کریں اور اس تعلق سے کچھ اس طرح کی سرمایہ کاری کریں جس کا یہ مستحق ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال۲۷؍ دسمبر کو وبائی امراض کی تیاری کے پہلے بین الاقوامی دن کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا جب اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے وبائی امراض کی تیاری اور روک تھام کی اہمیت کی وکالت کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا تھا۔

america Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK