EPAPER
Updated: February 05, 2022, 12:10 PM IST | Agency | London, Kiev, Warsaw
روس یوکرین معاملے پر عالمی سطح ہلچل مچی ہوئی ہے۔ یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ اس کا دونیتکس اور کریمیا کے ماتحت علاقے میں داخل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
روس یوکرین معاملے پر عالمی سطح ہلچل مچی ہوئی ہے۔ یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ اس کا دونیتکس اور کریمیا کے ماتحت علاقے میں داخل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم دوسری جانب تنازع کے پیش نظر مشرقی یورپ میں تعیناتی کے لئے امریکی فوج کے دستے پولینڈ پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنٹاگون نے جعلی ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ پنٹاگون کے ترجمان جان کِربے نے جمعرات کو کہا کہ روس یوکرین کی فوج پر حملہ کرنے کے فراق میں ہے اور مشرقی یوکرین میں روس کے لوگ غیر قانونی طور پر دراندازی کر رہے ہیں۔ پنٹاگون کا ماننا ہے کہ روس تصویری نشر و اشاعت کے لئے ویڈیو بنانے جا رہا ہے جس میں مردہ افراد اور اداکار شامل ہوں گے جو ماتم اور برباد کئے گئے مقامات اور فوجی آلات کی تصویر سازی کریں گے۔ حالانکہ یورپی یونین میں روس کے نمائندے ولادیمیر چیژوف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اس معاملے میں برطانوی وزیر خارجہ لز نے روس کے رویہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
دونیتسک میں داخلےکا کوئی منصوبہ نہیں:یوکرین یوکرین کی فوج کے کمانڈر اِن چیف ویلری زالوزنی نے کہا ہے کہ دونیتسک اور کریمیا کے ماتحت علاقے میں فورسیز کے داخل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ زالوزنی نے جمعرات کو میڈیا سے کہا،دونیتسک اور لوہانسکا یا کریمیا کے عارضی قبضے والے علاقوں میں داخل ہونے کی مہم کے منصوبے کی بابت کوئی حکم نہیں دیا۔
امریکی فوجی تعیناتی کے لیے پولینڈ پہنچ گئے: مشرقی یورپ میں تعیناتی کیلئے امریکی فوجی پولینڈ پہنچ گئے ہیں۔ پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوج بلازاک نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ امریکی فوج کے ۸۲؍ ویں ایئر بورن ڈویژن سے بریگیڈ کمبیٹ گروپ کے اہم دستوں کی آمد کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ملک بھر میں کل۱۷۰۰؍ فوجی تعینات کیے جائیں گے۔