Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھریلو ملازمین کا مفت کورونا ٹیسٹ کیا جائے :ایکناتھ شندے

Updated: July 26, 2020, 7:57 AM IST | Staff Reporter | Thane

ممبئی کی طرح تھانے کی ہائوسنگ سوسائیٹیوں میں بھی کورونا کے مریض ملنے پر تھانے کے نگراں وزیر کی ہدایت

Eknath Shinde - Pic : Mid Day
ایکناتھ شندے ۔ تصویر : مڈ ڈے

ممبئی کی طرح اب تھانے میں بھی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کورونا وائرس سےمتاثرہ مریض ملنے لگے ہے اور اسی لئے تھانے  کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نے تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ گھروں میں مختلف کام کرنے والے ملازمین (گھر کام، پلمبر ، فٹر وغیرہ ) اور خادماؤں کی مفت کورونا جانچ ’اینٹی جین ٹیسٹ ‘ کروائیں۔
 ایکناتھ شندے نے کہا کہ’’پہلے گنجان آبادی اور جھوپڑ پٹیوں میں ہی کورونا وائرس کے مریض مل رہے تھے لیکن اب بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں بھی کوروناکے مریض پائے جارہے ہیں۔ ممبئی کی متعد د ہاؤسنگ سوسائٹیز میں یہ دیکھا گیاہےاور اب تھانے میں بھی  یہ سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے تھانے کے میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ تھانے میں گھریلو کام کاج کرنے والے ملازمین ، خادمہ ، پلمبر، فٹر ، کارپینٹر وغیرہ کی بھی مفت کورونا کی جانچ’اینٹی جین ٹیسٹ ‘ کرانے کا نظم کیا جائے۔  ایکناتھ شندے کے مطابق اس ٹیسٹ کے سلسلےکو شروع کرنے سے کورونا کی کڑی کو توڑنے اور اسے تلاش کرنےمیں مدد مل سکے گی اوراس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے گا۔پی ڈبلیو ڈی منسٹر اور نگراں وزیر کی ہدایت پر تھانے کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما نےگھریلو ملازمین کا مفت ’اینٹی جین ٹیسٹ‘ کرانے کا یقین دلایا ہے۔
 واضح رہے کہ ممبرا میں ہاکرس،دکانداروں  اوردکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کا اینٹی جین ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی دکانیں کھولنے اور ٹھیلہ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ ٹیسٹ امرت نگر میں درگاہ کے قریب میونسپل ہیلتھ سینٹر میں شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK