Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی میں ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ساڑھے ۹؍ لاکھ پوسٹر ہٹائےگئے

Updated: January 11, 2022, 11:33 AM IST | Agency | Lucknow

محکمۂ پولیس اور انکم ٹیکس بھی سرگرم، اب تک۱۰؍ ہزار ۷؍ لائسنس یافتہ اسلحہ جمع کرائے جاچکے ہیں، ۹؍ لائسنس ضبط، ۴؍ لائسنس منسوخ

Posters are being taken out in Lucknow. .Picture:INN
لکھنؤ میں پوسٹر نکالے جارہےہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

 اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اترپردیش میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سرکای اور پرائیویٹ پراپرٹیز سے کل۹؍لاکھ ۶۰؍ہزار۴۸۲؍اشتہارات ہٹائے گئے ہیں۔  اس سلسلے میں ریاست کے چیف الیکشن آفیسر اجے کمار شکلا نے پیر کو بتایا کہ ریاست کی۴۰۳؍ اسمبلی حلقوں کیلئے۱۰؍ فروری سے ۷؍ مراحل میں انتخابات کے  اعلان کے بعد پوری ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اور نجی جائدادوں سے کل ۹؍لاکھ ۶۰؍ہزار۴۸۲؍اشتہارات کو ہٹا دیا گیا ہےجن  میں سے ۷؍ لاکھ ۳۲؍ ہزار ۱۸۶؍ سرکاری املاک  جبکہ۲؍ لاکھ ۲۸؍ ہزار ۲۹۶؍ پوسٹر نجی املاک سے ہٹائے گئے  جن میں پوسٹرز، بینرز اور وال رائٹنگ شامل ہیں۔  چیف  آفیسر نے کہا کہ پرامن پولنگ کے لئے ریاست کے لاء اینڈ آرڈر سسٹم کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے۔ پولیس، انکم ٹیکس، ایکسائز اور نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے اب تک۱۰؍ ہزار ۷؍  لائسنس یافتہ اسلحہ جمع کرائے جاچکے ہیں، ۹؍ لائسنس ضبط کئے جا چکے ہیں اور ۴؍ لائسنس منسوخ کئےجا چکے ہیں۔ اسی طرح آئی پی سی اور سی آر پی سی کے تحت احتیاطی کارروائی کرتے ہوئے۲۸؍ ہزار ۴۷۴؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ۳۳۵؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے اب تک۱۵ء۵۸؍ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی۶؍ ہزار ۵۸۸؍ لیٹر شراب ضبط کی جاچکی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK