Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویرار کے اسپتال میں آتشزدگی سے ١٣ مریضوں کی موت

Updated: April 23, 2021, 12:57 PM IST | Virar

١٣ کووڈ مریضوں کی مہاراشٹر کے اسپتال میں آتش زدگی سے موت- ایک ایسے وقت میں جب ابھی دو روز قبل ہی مہاراشٹر کے شہر ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بند ہو جانے سے ٢٤ مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔ آج صبح ویرار کے ایک اسپتال میں آگ لگ جانے سے اب تک ١٣ مریضوں کی اموات کی خبریں آرہی ہیں۔

Police Outside the Hospital (Midday)
(تصویر: اسپتال کے باہر پولیس (مڈڈے

١٣ کووڈ مریضوں کی مہاراشٹرا کے اسپتال میں آتش زدگی سے موت ایک ایسے وقت میں جب ابھی دو روز قبل ہی مہاراشٹر کے شہر ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بن ہو جانے سے ٢٤ مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔ آج صبح ویرار کے ایک اسپتال میں آگ لگ جانے سے اب تک ١٣ مریضوں کی اموات کی خبریں آرہی ہیں۔
ویرار جو مہارشٹرا کے دارالحکومت ممبئی سے ٧٠ کلومیٹر کی دوری پر ہے، کے   وجئے ولبھ اسپتال میں صبح  کے تقریباً تین بجے  آی سی یو میں آتش زدگی سے ١٣ مریض فوت ہوگے - اسپتال کے سی ای او دلیپ شاہ کے مطابق  اس حادثے کے وقت اسپتال میں ٩٠ مریض زیر علاج تھے-وزیر اعظم نریندر مودی نے ضلع پال گھر کے ویرار میں ہونے والی اموات کو  افسوسناک قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ" اپنے عزیزوں کو کھو دینے والوں سے تعزیت-امید ہے زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو"   ایک بیان میں ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے دفتر نے کہا کہ انہوں نے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور  ہدایت دی  ہے کہ زیر علاج دیگر مریضوں کو تکلیف نہ پہنچائی جائے اور انہیں فوری طور پر منتقل کیا جائے۔مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ ، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی   دیویندرفرنویس نے بھی اس افسوسناک حادثے  پر سوشل میڈیا پر تعزیت کی پیش کی ہے 


اس حادثے کے فَوراً بعد ہی اسپتال کے باہر  افراتفری پھیل گئی اور مریضوں کے اَہْل خانَہ اور دوست و احباب مریضوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے جمع ہو گئے 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور کوڈ انفیکشن میں غیرمعمولی اضافے سے لڑ رہا ہے۔کل سے اب تک ٦٧ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK