EPAPER
Updated: September 08, 2021, 1:43 PM IST | Agency | New Delhi
ء ۲۰۱۹ء میں حیدرآباد میں ہوئی گینگ ریپ کی ایک واردات نے ملک کو دہلا کر رکھ دیاتھا ۔ اس پر ملک کے لاکھوں لوگوں نے متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے آواز اٹھائی تھی ۔ سلمان خان ، اجے دیوگن ، اکشے کمار ، ابھیشیک بچن جیسے کئی بڑے ستارے بھی ان لوگوں میں شامل تھے۔ اس دوران کئی لوگوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر بھی شیئر کیں
ء ۲۰۱۹ء میں حیدرآباد میں ہوئی گینگ ریپ کی ایک واردات نے ملک کو دہلا کر رکھ دیاتھا ۔ اس پر ملک کے لاکھوں لوگوں نے متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے آواز اٹھائی تھی ۔ سلمان خان ، اجے دیوگن ، اکشے کمار ، ابھیشیک بچن جیسے کئی بڑے ستارے بھی ان لوگوں میں شامل تھے۔ اس دوران کئی لوگوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان بالی ووڈ اداکاروں کے علاوہ ریپ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے پر۳۸؍ مشہور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دہلی میں مقیم وکیل گورو گلاٹی نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ بالی ووڈ ستاروں کے علاوہ ان میں ٹالی وڈ اداکار ، کرکٹرز اور آر جے بھی شامل ہیں۔ گورو کا کہنا ہے کہ ان اسٹارز کو عوام کے لیے ایک مثال بننا چاہیے لیکن وہ خود قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے عصمت دری کی شکار کی شناخت کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
زیادتی کا شکار خاتون کی شناخت ظاہر کرنے پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت تفریح کی دنیا کی ۳۸؍ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔بالی ووڈ، ٹالی ووڈ اور ملک کی دیگر فلم انڈسٹریوں سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے بھی اس خوفناک واقعے پر آواز اٹھاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ان میں سے کچھ فنکاروں نے زیادتی کا شکار خاتون کا نام سوشل میڈیا پر ظاہر کردیا تھا جس کی وجہ سے اب یہ فنکار مشکل میں پڑگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، کھلاڑی اکشے کمار، اجے دیوگن، اداکارہ راکول پریت سنگھ، انوپم کھیر، فرحان اختر، مہاراجا روی تیجا، چارمے کور سمیت ۳۸؍فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گوروگلاٹی نے مزید کہا قانون کے مطابق میڈیا یا عوامی مقامات پر زیادتی کے شکار متاثرین کا اصل نام ظاہر کرنا غیر اخلاقی ہے۔ گلاٹی نے ان تمام فنکاروں کی فوری گرفتاری کی بھی درخواست کی ہے۔