EPAPER
Updated: January 17, 2021, 12:59 PM IST | Agency | New Delhi
بیڈمنٹن کھلاڑی ورون کپور اور سمیعہ عماد فاروقی سمیت چار دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ جونیئر بیڈ منٹن رینکنگ میں ٹاپ۱۰؍ میں اپنی جگہ یقینی بنائی ہے۔
بیڈمنٹن کھلاڑی ورون کپور اور سمیعہ عماد فاروقی سمیت چار دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ جونیئر بیڈ منٹن رینکنگ میں ٹاپ۱۰؍ میں اپنی جگہ یقینی بنائی ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے تازہ جونیئر رینکنگ جاری کی ہے۔ ورون مردوں کی رینکنگ میں چار اور سمیعہ عماد فاروقی ۶؍ مقام اوپر دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑیوں کی کریئر کی بہترین جونیئر رینکنگ ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے ذریعہ اس ہفتے کے شروع میں جاری کردہ رینکنگ ، خاص طور پر خواتین کے سنگلز زمرے میں ٹاپ ۱۰؍ میں۳؍ اور ہندوستانی کھلاڑیوں کا داخلہ ہوا ہے۔تسنیم میر نے چوتھی، ٹریشا جالی نے ۸؍ویں اور ادیتی بھٹ نے ۱۰؍ویں پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے ڈبلز میں تریشا۸؍ویں اور تنیشا کریسٹو اور ادیتی ۹؍ویں نمبر پر ہیں۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر ہمت بِسوا سرما نے کہا ’’بہت سارے جونیئر کھلاڑیوں کو ایسا کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا ہے۔ موجودہ وقت میں ٹاپ۲۰؍ میں۱۰؍ہندوستانی کھلاڑی ہیں اور کئی جونیئر کھلاڑی امیدوں پر کھرے اترے ہیں۔