EPAPER
Updated: December 01, 2021, 1:18 PM IST | Agency | Kanpur
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نےکانپور میں ٹیم انڈیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد کہا کہ ہندوستان کی گیندبازی اتنی اچھی رہی کہ ان کی ٹیم میچ میں کبھی بھی فتح کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نےکانپور میں ٹیم انڈیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد کہا کہ ہندوستان کی گیندبازی اتنی اچھی رہی کہ ان کی ٹیم میچ میں کبھی بھی فتح کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکی۔ ولیمسن نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم ۵؍ویں دن کھیلنے آئے تو ہمیں معلوم تھا کہ میچ میں تینوں نتائج ممکن ہیں، حالانکہ دوسرے اور تیسرے سیشن میں ہندوستان ہمیں دباؤ میں رکھنے میں کامیاب رہا۔ یہاں رن بنانا مشکل تھا اور پچ پر بہت کم اچھال تھا۔ اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو ہم ایک بار ہدف تک پہنچنے کی کوشش ضرورکرتے، لیکن آخری وکٹ کیلئے جس طرح سے شراکت قائم ہوئی اور جس طرح ہمارے بلے بازوں نے میچ ڈرا کرنے کے لیے جدوجہد کی، یہ دیکھنا بہت اچھا تجربہ تھا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا’’اس حتمی نتیجے کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں کافی محنت کرنا پڑی۔ اگر ہم پورے میچ پر نظر ڈالیں تو مختلف اوقات میں ہمارے کھلاڑیوں کی جانب سے نمایاں شراکت ہوئی جو ہماری ٹیم کے لیے بہت مفید رہی ہیں۔ دوسری اننگز میں ہندوستان کی جانب سے ردھیمان ساہا نے اہم اننگز کھیلی۔ انہوں نے اکشر پٹیل کے ساتھ اچھی شراکت کی۔ اس شراکت نے ہندوستان کو اپنی اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد میچ جیتنے والے انداز کے ساتھ آگے بڑھایا۔ ہمارے لیے ناکافی تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا بہت اچھا تجربہ تھا، بلے بازوں کے لیے پچ پر کچھ وقت گزارنا اور گیندبازوں کے ذریعہ اچھی گیندبازی کرنا ایک بہترین تجربہ تھا۔ ہمارے لئے یہ ضروری تھا ۔ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ جب ہم نئے میدان پر جائیں تو اس کے مطابق ہم آہنگ ہو جائیں۔