Inquilab Logo Happiest Places to Work

یکروزہ سیریز میں ونڈیز کا مکمل صفایا، تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کی شاندار فتح

Updated: February 12, 2022, 12:57 PM IST | Agency | Ahmedabad

تیسرے یکروزہ میں ٹیم انڈیا کی ۹۶؍رن سے فتح۔ ہندوستانی ٹیم نے یکروزہ سیریز پر صفر۔۳؍ سے قبضہ کرلیا۔ سراج اور پرسدھ کرشنا نے ۳۔۳؍وکٹ لئے۔ایّر اور پنت کی نصف سنچریاں

Fellow players are congratulating Mohammad Siraj on taking the wicket..Picture:INN
ساتھی کھلاڑی محمد سراج کو وکٹ لینے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ تصویر :آئی این این

 مڈل آرڈر بلے باز شریس ایّر (۸۰؍رن) اور رشبھ پنت (۵۶؍رن) کی نصف سنچریوں اور ان کے درمیان۱۱۰؍ رن کی اہم شراکت کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو یہاں تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے سامنے فتح کے لئے۲۶۵؍ رن کا چیلنجنگ ہدف رکھا۔ہندوستانی گیندبازوں نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ۳۷ء۱؍ اوور میں ۱۶۹؍ رن پر روک دیا اور ۹۶؍ رن سےکامیابی حاصل کرتے ہوئے ۳؍ میچوں کی سیریز صفر۔۳؍ سے جیت لی۔ ہندوستانی گیندباز محمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے ۳۔۳؍وکٹ لئے۔ دیپک چاہر اور کلدیپ یادو نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔  ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پورن نے ۳۴، شائی ہوپ  نے ۵، برینڈن کنگ نے ۱۴، ڈیرن براوو نے ۱۹، شامرہ بروکس نے صفر، جیسن ہولڈر نے ۶، فیبین ایلن نے صفر، الزاری جوزف نے ۲۹، اوڈین اسمتھ نے ۳۶، ہیڈن والش نے ۱۳؍ اور کیمرروچ نے صفر ؍رن بنائے تھے۔ ونڈیز کو ۱۳؍اضافی رن  ملے ۔  کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن  ہندوستان کا ٹاپ آرڈر سیریز میں مسلسل دوسری بار ناکام رہا حالانکہ شریس اور پنت کی نصف سنچریوں اور آخر میں واشنگٹن سندر اور دیپک چاہر کی نمایاں شراکت کی بدولت ٹیم  انڈیا۵۰؍ اوورس میں سبھی وکٹ گنواکر۲۶۵؍رن کا چیلنجنگ اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔ موجودہ کپتان روہت اور سابق کپتان وراٹ کوہلی بلے سے زیادہ تعاون نہیں کرسکے۔ روہت۱۵؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں کی مدد سے۱۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ وراٹ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔ وہیں تجربہ کار اوپنر شکھر دھون  جو کہ کورونا سے صحت یاب ہوئے، بھی ایک چھکے کی مدد سے۲۶؍ گیندوں پر صرف۱۰؍ رن بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔ شریس اور پنت نے۱۰؍ اوور میں۴۲؍ رن  پر ۳؍ وکٹ گرنے کے بعد اننگز کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کیلئے ۱۱۰؍ رن کی اہم شراکت کے ساتھ ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا۔ جہاں شریس نے۱۱۱؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں کی مدد سے۸۰؍ رن  بنائے، وہیں پنت نے۵۴؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۵۶؍ رن بنائے۔ اس کے علاوہ نوجوان آل راؤنڈر واشنگٹن سندر اور دیپک چاہرجن کا شمار گزشتہ چند میچوں کی اننگز کی بدولت آل راؤنڈر کی فہرست میں کیا جا رہا ہے ، نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو ۲۶۵؍ رن تک پہنچا دیا۔ سندر نے۳۴؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۳؍ رن بنائے جبکہ دیپک نے۳۸؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۸؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے ایک بار پھر شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ۸؍ اوورس میں۳۴؍ رن  دے کر۴، الزاری جوزف اور ہیڈن والش نے۲۔۲؍ اور اوڈن اسمتھ اور فیبین ایلن نے ایک ایک وکٹ  لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK