Inquilab Logo Happiest Places to Work

کورونا کے سبب وجے ہزارے،دلیپ اور دیودھرٹرافی کورد کیا جانا چاہئے:وسیم

Updated: June 16, 2020, 11:59 AM IST | Agency | Mumbai

سابق ہندوستانی اوپنر اور گھریلو لیجنڈ وسیم جعفر کا خیال ہے کہ وجے ہزارے ، دلیپ ٹرافی اور دیودھر ٹرافی کو کووڈ۱۹؍ وبائی بیماری کے پیش نظر رواں سیزن میں منسوخ کرنا چاہئے اور اس کے بجائے رنجی ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹی۲۰؍کا انعقاد کیا جانا چاہئے

Wasim Jaffer - Pic : INN
وسیم جعفر ۔ تصویر : آئی این این

سابق ہندوستانی اوپنر اور گھریلو لیجنڈ وسیم جعفر کا خیال ہے کہ وجے ہزارے ، دلیپ ٹرافی اور دیودھر ٹرافی کو کووڈ۱۹؍ وبائی بیماری کے پیش نظر رواں سیزن میں منسوخ کرنا چاہئے اور اس کے بجائے رنجی ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹی۲۰؍کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ جعفر چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کھلاڑیوں کو آرام کرنے کیلئے کافی وقت مل سکے اور وہ مختلف ٹورنامنٹ میں جلدبازی  نہ کریں۔ توقع ہے کہ گھریلو سیزن اگست میں شروع ہوگا لیکن ملک میں کورونا وائرس کے  معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  ایسے میں  بی سی سی آئی نے کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے تعلق سے انتظار کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ جعفرنے کہا ’’جب بھی سیشن شروع ہوگا، پہلی ترجیح آئی پی ایل کے انعقاد کی ہوگی۔‘‘
  بی سی سی آئی   پہلے ٹورنامنٹ کی حیثیت سے آئی پی ایل سے آغاز کرسکتا ہے۔ بی سی سی آئی ستمبر تا اکتوبر میں آئی پی ایل کی میزبانی کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے لیکن اس کا انحصار ایشیا کپ اور ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے مستقبل پر ہوگا۔ وسیم جعفر نے کہا’’آئی پی ایل کے ختم ہونے کے بعد بی سی سی آئی ایرانی ٹرافی (کپ) کی میزبانی کرسکتا ہے کیونکہ سوراشٹر پہلی بار چمپئن  بن گیا ہے  اور وہ اسے کھیلنے کا حقدار ہے۔‘‘ انہوں نے کہا’’اس کے بعد ہم رنجی ٹرافی کھیلیں گے۔ بی سی سی آئی کو آئندہ سال انڈین پریمیر لیگ کی نیلامی سے قبل سیدمشتاق علی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا چاہئے۔‘‘
   انہوں نے کہا’’ بی سی سی آئی کو چاہئے کہ وہ اس سیزن میں وجے ہزارے ، دلیپ ٹرافی اور دیودھر ٹرافی کو منسوخ کریں اور ان دو بڑے ٹورنامنٹ (رنجی اور آئی پی ایل) پر توجہ دیں تاکہ کھلاڑیوں کو آرام کا موقع مل سکے۔ جعفر نے کہا ’’تمام ٹورنامنٹ میں جلدی کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کو آرام کا پورا موقع ملنا چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ وجے ہزارے اور دلیپ ٹرافی کے ان دو مہینوں کو مناسب آرام کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔‘‘رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی نے کہا’’ جونیئر سطح پر بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK