Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیڈر بننے کیلئے آپ کو ٹیم کا کپتان بننے کی ضرورت نہیں

Updated: February 01, 2022, 1:06 PM IST | Agency

وراٹ کوہلی نے کہا : میںنے اپنے لئے کچھ اہداف مقرر کئے تھے اور جب انہیں حاصل کرلیا تو کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا

Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر: آئی این این

وراٹ کوہلی نے حال ہی میں ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل دسمبر۲۰۲۱ء میں  ان سے ون ڈے کی کپتانی چھین لی گئی تھی جب کہ وہ ستمبر میں پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وہ اکتوبر-نومبر۲۰۲۱ء میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد مختصر ترین فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دیں گے  تاہم، بی سی سی آئی اور سلیکٹرس نے ان سے ون ڈے کی کپتانی چھین لی اور جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف۱۔۲؍ سے شکست کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ اگرچہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا لیکن اب انہوں نے خود ہی انکشاف کیا ہے کہ وہ کپتانی کیوں جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے۔
 وراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے لئے کچھ اہداف مقرر کئے تھے اور جب انہوں نے انہیں حاصل کرلیا تو  کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ ۳۳؍ سالہ نوجوان نے کپتانی کے کریئر  کے بارے میں مزید انکشاف کیا۔ وراٹ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بلے بازکی حیثیت سے  ان کا کردار ٹیم کی قیادت کرنے سے زیادہ اہم ہے، اسی وجہ سے انہوں نے کپتانی چھوڑ دی۔ وراٹ کوہلی نے فائر سائیڈ چیٹ کے دوران بتایا’’میں نے بطور کپتان جو چاہا وہ حاصل کر لیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک بلے باز کے طور پر میرا کردار زیادہ اہم ہے۔ ٹیم کا لیڈر بننے کیلئے آپ کو کپتان بننے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘دائیں ہاتھ کے بلے باز وراٹ کوہلی نے کہا کہ جب ایم ایس دھونی نے کپتانی سے استعفیٰ دیا تو وہ ٹیم کا حصہ تھے، ایسا نہیں ہے کہ وہ لیڈر نہیں تھے اور وہ وہی شخص تھا جس سے ہم نے بہت سی مشورے  لئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ `جب میں کپتان بنا تو میرا بنیادی مقصد ٹیم کلچر کو تبدیل کرنا تھا کیونکہ ہندوستان میں مہارت کی کوئی کمی نہیں تھی۔ دنیا میں شاید ہی کسی ملک میں اتنے ہنر مند کھلاڑی ہوں گےجتنے ہماری ٹیم میں ہیں۔بتادیں کہ اب محدود اوورس کی کپتانی روہت شرما کو سونپی گئی ہے اور وراٹ کوہلی پہلی بار ان کی کپتانی میں کھیلتے ہوئےنظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK