EPAPER
Updated: December 10, 2019, 5:27 PM IST | Thiruvananthapuram
پونم راہل نے ۹۷؍رن بنائے۔ کیرالا کے ۳؍وکٹ پر ۲۷۶؍رن
تھرو اننت پورم : رابن اُتھپا (۱۰۲؍رن) کی شاندار سنچری اور اوپنر پونم راہل کے کارآمد ۹۷؍ رن سے کیرالا نے دہلی کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی میچ میں پیر کو پہلے دن ۳؍ وکٹ پر۲۷۶؍ رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ کیرالا نے سینٹ زیویئر کالج میدان میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کیرالا کے اوپنرس پونم راہل اور جلج سکسینہ نے پہلے وکٹ کیلئے ۶۸؍ رن کی ٹھوس شروعات کی۔ سکسینہ نے ۵۵؍گیندوں پر ۳۲؍ رن میں۶؍ چوکے لگائے۔ سکسینہ کو تیجس بروكا نے للت یادو کے ہاتھوں کیچ كروايا۔راهل نے پھر اتھپا کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے ۱۱۸؍ رن جوڑے۔
راہل جب اپنی سنچری سے محض ۳؍ رن دور تھے کہ وکاس مشرا نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ راہل نے۱۷۴؍ گیندوں پر۹۷؍ رن کی اننگز میں۱۱؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگائے۔ اتھپا نے اپنے کپتان سچن بے بی کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۹۰؍ رن جوڑے۔ اتھپا فرسٹ کلاس میں اپنی۲۲؍ ویں سنچری مکمل کر چکے تھے لیکن دن کے آخری اوور کی پہلی گیند پر پردیپ سانگوان کا شکار بن گئے۔ اتھپا کے آؤٹ ہوتے ہی پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ اتھپا نے۲۲۱؍ گیندوں پر۱۰۲؍ رن کی اننگز میں ۷؍چوکے اور ۳؍چھکے لگائے اسٹمپس پر کپتان سچن بے بی۸۹؍ گیندوں میں ۴؍ چوکوں کی مدد سے ۳۶؍ رن بنا کر کریز پر تھے۔ دہلی نے پہلے دن ۷؍ گیند بازوں کا استعمال کیا لیکن کامیابی ۳؍ گیند بازوں کے ہاتھ لگی۔ سانگوان نے ۳۱؍رن ایک وکٹ، مشرا نے ۴۵؍رن پر ایک وکٹ اور بروكا نے۶۲؍ رن پر ایک وکٹ لیا۔