Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈر ۱۹؍ ورلڈکپ : انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی فتح میں کپتان کی شاندار کارکردگی

Updated: January 20, 2022, 12:42 PM IST | Agency | Trinidad and Tobago

انگلینڈ نے کینیڈا کو ۱۰۶؍رن سےہرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے ترینداد میں کھیلے جانے والے میچ میں یوگانڈا کو ۱۲۱؍ رن سے شکست دی

A photo of the match between England and Canada.Picture:INN
انگلینڈ اور کینیڈا کے درمیان ہونے والے میچ کی ایک تصویر ۔ تصویر: آئی این این

جنوبی افریقہ کے ڈیولڈ بریوس اور انگلینڈ کے ٹام پرسٹ نے منگل کو یہاں آئی سی سی انڈر۱۹؍ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی اپنی ٹیموں کیلئے میچ جیتنے والی کپتانی کی اننگز کھیلی۔ `بیبی اے بی  کے نام سے مشہور بریوس نے۱۰۸؍ رن بنائے اور ایک وکٹ بھی نہیں لیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے ترینداد میں کھیلے جانے والے میچ میں  یوگانڈا کو ۱۲۱؍ رن سے شکست دی۔ وہیں  انگلینڈ کے کپتان پرسٹ نے کینیڈا کے خلاف۹۳؍ رن کی اننگز کھیلی اور۲؍ وکٹ لئے۔ انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کی بدولت کینیڈا کو۱۰۶؍ رن سے شکست دی۔ کوئنس پارک اوول میں پہلے بلے بازی کرنے اترے نوجوان جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں  نے پاور پلے میں سلامی بلے باز ایتھن جان کنگھم (ایک) اور ویلنٹائن کٹائم (۱۲؍رن) کے وکٹ گنوادیئے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے اترے بیبی اے بی نے دوسری اور تیسری گیند پر بیک فٹ پر شاندار شاٹ کھیل کر باؤنڈری حاصل کی۔ بریوس نے تیزی سے بلے بازی کرتے ہوئے گیندبازوں پر دباؤ ڈالا۔ انہوں نے کاڈین سولومین کے ساتھ  نصف سنچری شراکت کی۔  اس دوران دوسری طرف سے وکٹ مسلسل گرتے رہےلیکن بریوس دوسرے کنارے پر جمے رہے اور۴۱؍ ویں اوور میں۱۰۸؍ گیندوں پر سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کا اسکور۲۰۰؍رن کے پار پہنچادیا۔ جنوبی افریقہ نے اپنے آخری وکٹ ۲۴؍ رن کے فرق سے گنوا دیئے۔ یوگانڈا کی طرف سے جوما میاگی نے (۳۳؍رن پر ۳؍وکٹ ) اور پاسکل مورنگی نے (۵۸؍رن پر ۳؍وکٹ) ۳۔۳؍ وکٹ لئے ۔  ہدف کا تعاقب کرنے اتری یوگانڈا کی ٹیم نے جلد ہی وکٹ گنوا دیئے۔ بائیں ہاتھ کے ایفیو منیانڈا نے دوسرے اوور میں رونالڈاومارا کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد موتگانا اوراسحاق اٹیگیکا نے اننگز کو سنبھالا اور اسکور۳۳؍ رن پہنچادیا۔ منیانڈا نے سلیمان کو اپنا دوسرا شکار بنایا۔ یہ اننگز کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی۔ یوگانڈا نے اپنے  آخری ۵؍ وکٹ۲۴؍ رن پر گنوادیں۔ اس کی وجہ سے پوری ٹیم۱۱۰؍ رن  پر آؤٹ ہوگئی  ۔ گروپ بی میں جنوبی افریقہ کی مہم جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف ختم ہو گی جبکہ یوگانڈا کا مقابلہ سنیچر کو گروپ لیڈر انڈیا سے ہوگا۔ دریں اثنا  انگلینڈ، جسے بنگلہ دیش نے گزشتہ میچ میں۹۸؍ رن  کا ہدف دیا تھا، کو اس بار وارنر پارک میں کینیڈا کیخلاف اپنی بلے بازی کی مہارت دکھانے کا موقع ملا۔ انگلینڈ کے سلامی بلے بازجیکب بیتھل (۷؍رن) ۷؍ویں اوور میں بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد جارج تھامس اور کپتان ٹام پرسٹ نے کینیڈا کے بولنگ اٹیک کو بے بس کردیا۔ پرسٹ نے خاص طور پر گیند کی لمبائی کو اچھے سے سمجھا  اور پاور پلے میں انگلینڈ کو ایک وکٹ پر۴۸؍  رن بنایا۔ٹام پرسٹ نے۵۸؍ گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد تھامس دوسرے  وکٹ کی شکل میں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے۵۲؍ رن بنائے۔ اس کے بعد جیمس ریو (۳۳؍رن) نے پریسٹ کا ساتھ دیا۔  پرسٹ ۹۳؍رن بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد ولیم لکسٹن اور جارج بیل نے اسکور کو آگے بڑھایا۔ اس شاندار جوڑی نے اننگز میں ۵؍ چھکے لگائے۔ اس دوران بیل نے صرف۳۵؍ گیندوں پر۵۷؍ رن کی دلچسپ اننگز کھیلی۔ انہوں  نے ۵۰؍ اوورس میں انگلینڈ کے اسکور کو۷؍وکٹ پر ۳۲۰؍رن تک پہنچا دیا۔انگلینڈ نے ۵؍ویں اوور میں کینیڈین اوپنر سدھا لاڈ (۵؍رن) کو آؤٹ کیا لیکن دوسرے وکٹ کیلئے۶۰؍ رن کی شراکت کی صورت میں مشکل ٹکر دیکھنے کو ملی۔کیپر بلے باز انوک چیمہ نے ۶۵؍گیندوں پر۳۸؍رن اور یاسر محمود نے۲۵؍ رن  کا تعاون دیا۔ کپتان پرسٹ نے محمود کو آؤٹ کیا اور پھر کینیڈا کے اگلے ۴؍ وکٹ۳۵؍ رن پر  گرگئے ۔ ۴؍چوکے اور ۲؍ چھکے لگانے والے کینیڈا کے گرنیک سنگھ نے ایتھن گبسن کے ساتھ ۷؍ویں وکٹ کیلئے۷۴؍ رن کی شراکت  کی اس کے باوجود جوش بوائیڈن نے شاندار بولنگ کی اور آخری ۴؍ میں سے ۳؍ وکٹ لئے۔ اس طرح کینیڈا کی ٹیم صرف۲۱۴؍ رن بنا سکی۔ ترینداد میں کھیلے جانےوالے دوسرے میچ میں افغانستان ٹورنامنٹ میں آغاز کرنے والی آخری ٹیم بن گئی۔اس نے  پاپوا نیو گنی کو۶۵؍ رن پر سمیٹ کر۱۳۵؍ رن سے میچ جیت لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK