Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلش پریمیر لیگ میں لندن کے ۲؍کلب ٹوٹنہم اور چیلسی کا آمنا سامنا

Updated: September 19, 2021, 7:38 AM IST | London

لندن ڈربی میں چیلسی کلب ٹوٹنہم کے میدان پر مقابلہ کریگا۔ٹوٹنہم کے مقابلے چیلسی نے لیگ میں اچھا مقابلہ کیاہے۔ ٹوٹنہم بھی اچھا کھیلنے کیلئے پُر عزم

Tottenham Hotspur players go to the field for training.Picture:Agency
ٹوٹنہم ہاٹسپر کے کھلاڑی مشق کیلئے میدان پر جارہے ہیںتصویر: ایجنسی

میں اتوار کی رات ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب اور چیلسی فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لندن کے یہ دونوں کلب ٹوٹنہم ہاٹسپر کے میدان پر مقابلہ کریں گے۔کاغذ پر دیکھیں تو ان دونوں کلبوں نے ای پی ایل میں اپنی مہم کا اچھا آغاز کیا ہے اور اتوار کو یہ دونوں کلب اپنے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہوں گے۔
 شاندار آغاز کے باوجود یہ دونوں فٹبال کلب ای پی ایل میں سست رفتاری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ چیلسی نے اپنے  پچھلے میچوں میں زیادہ گول نہیں کئے ہیں ۔ دوسری طرف ٹوٹنہم نے پریمیر لیگ میں مانچسٹر سٹی کو شکست دینے کے بعد اچھا مقابلہ نہیں کیا ہےاور اس کی مہم لڑکھڑا گئی ہے۔ 
 اتوار کی دیر رات ہونےوالے لندن ڈربی میچ میں ٹوٹنہم کیلئے حقیقی چیلنج ہوگا۔ والوو کلب کو صفر۔ ایک سے اور ویٹفورڈ کو بھی اسی گول فرق سے شکست دینے کے بعد ٹوٹنہم کو پچھلے میچ میں کرسٹل پیلس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹوٹنہم کا یہ مقابلہ بیرون شہر میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی یورپ کے تیسرے درجہ کے ٹورنامنٹ یوئیفا یوروپا کانفرنس لیگ میں بھی اسے رینس   نے ۲۔۲؍گول کے اسکورپر روک دیا تھا۔ اس کی وجہ سے اس کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔ 
 دوسری طرف چیلسی فٹبال کلب نے اپنے پچھلے میچوں  میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ اس نے انگلش پریمیر لیگ کے گزشتہ میچ میں ایسٹن ولا کو صفر۔۳؍ سے شکست دی تھی جبکہ چمپئن لیگ کے اپنے پہلے میچ میں زینٹ سینٹ پیٹرسبرگ کو صفر۔ایک سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ چیلسی کے کھلاڑی ایک یونٹ کے طور پر اچھا کھیل رہے ہیں اور اتوار کو وہ ٹوٹنہم فٹبال کلب کو شکست دینے کے قابل ہیں۔ 
 چیلسی اور ٹوٹنہم کے درمیان ہونے والے گزشتہ ۱۰؍میچوں میں چیلسی نے ۵؍میچ جیتے ہیں اور ٹوٹنہم نے ۴؍میچ میں کامیابی حاصل کی ہےجبکہ ان دونوں کا ایک میچ ڈرا ہواہے۔ ٹوٹنہم نے پریمیر لیگ میں چیلسی کے خلاف ۱۰۳؍ گول کھائے ہیں۔ ٹوٹنہم نے اس حریف کے سامنے سب سے زیادہ گول کھائے ہیں۔ چیلسی کی کوشش ہوگی کہ وہ ٹوٹنہم کے گھریلو میدان پر شکست دے کر ۳؍ پوائنٹس حاصل کرے اور یہ تیسرا موقع ہوگا جب چیلسی کی ٹیم اپنے لندن کے حریف کو اوے میچ میں ہرائے گی۔ چیلسی نے اپنے گزشتہ ۵؍لندن ڈربی اوے میچ جیتے ہیں ۔چیلسی نے اس سیزن  کے سبھی ۵؍مقابلوں میں صرف ایک گول کھایا ہے۔ وہ بھی پنالٹی پر کیا گیا تھا۔  
 ٹوٹنہم ہاٹسپر کےکوچ نیونو ایسپریٹو سانتو نے کہاکہ ہم اتوار کو بڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ چیلسی ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس نے اپنے نتائج سے ثابت کردیا ہے۔ اس نے اس سال اچھی سرمایہ کاری کی ہے اور اچھے کھلاڑی ٹیم میں شامل کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے گھریلو میدان پر ایک اچھا میچ کھیلنے کے متمنی ہیں۔ اپنے مداحوں کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے جیت کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم  پچ پرحریف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ میں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیلسی کے سامنے مثبت انداز میں میدان پر اتریں۔ اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کریں اور اسے بہتر کریں۔ میرے لئے یہ چیزیں اہم ہیں۔ 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK