Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیگو جوٹا کے ۲؍گول کی بدولت لیورپول کی شاندار فتح

Updated: February 12, 2022, 1:03 PM IST | Agency | Liverpool

ای پی ایل میں لیسسٹر سٹی کو صفر۔۲؍ سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے

Diogo Jota.Picture:INN
ڈیگو جوٹا۔ تصویر :آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کے میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے لیسسٹر سٹی کو صفر۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ اس میچ میں لیورپول کی جانب سے دونوں گول ڈیگو جوٹا نے کئے اور اپنی ٹیم کو پورے ۳؍پوائنٹس دلائے۔ اس فتح کے بعد لیورپول کی ٹیم دوسرے نمبرپر قائم ہے اور مانچسٹر سٹی کی ٹیم اول پوزیشن پر برقرار ہے۔ لیسسٹر کلب ٹیبل پر ۱۲؍ویں نمبرپر ہے۔  جمعرات کی دیر رات ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں ڈیگو جوٹا نے پہلا گول کیا۔ میچ کے آخری حصہ میں لیورپول کی جانب سے ایک اور گول ڈیگو جوٹا نے کیا ۔ انہوںنے ۸۷؍ویں منٹ میں جے ماتپ کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کردیا۔ میچ کے فُل ٹائم تک اسکور صفر۔۲ ؍گول رہا اور لیورپول نے ۳؍پوائنٹس حاصل کر لئے۔ اس فتح کے بعدلیورپول کے ٹیبل پر ۲۳؍میچوں میں ۵۱؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ ٹاپ پوزیشن پر موجود ۲۴؍میچو ںمیں ۶۰؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ لیسسٹر سٹی فٹبال کلب کے ۲۱؍میچوں میں ۲۶؍ پوائنٹس ہیں اور وہ ۱۲؍ویں نمبرپرہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK