Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان سے ہارکیلئے محمدسمیع کو ذمہ دار ٹھہرانے پر شدید تنقید یں

Updated: October 26, 2021, 9:08 AM IST | new Delhi

سہواگ، سچن، وی وی ایس لکشمن اور عرفان پٹھان کے ساتھ ہی راہل گاندھی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی سمیع کا دفاع کیا

Bowler mohammed shami.
گیند باز محمد سمیع

 اتوار کو ہند پاک کرکٹ میچ میں ہندوستان کی شکست کیلئے گیند باز محمد سمیع  کو ذمہ دار ٹھہرانےا ورسوشل میڈیا پر انہیں نشانہ بنانے کے خلاف سچن تینڈولکر اور وریندر سہواگ سمیت کئی سابق کرکٹروں  اور راہل گاندھی سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے صدائے احتجاج بلند کی ہے۔سچن تینڈولکر نے سوشل میڈیا پر سمیع کو ہار کیلئے ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’جب ہم ٹیم انڈیا کی حمایت کرتے ہیں تو ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرنے والےہر شخص کی حمایت کرتےہیں۔ محمد سمیع پابند عہد اور ورلڈ کلاس گیند باز ہیں۔کسی بھی دوسرے کھلاڑی کیلئے ان کا بھی یہ خراب دن تھا۔ میں محمد سمیع اور ٹیم انڈیا کے ساتھ ہوں۔‘‘وریندر سہواگ نے  بھی محمد سمیع کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے  ٹویٹ کیا ہے کہ ’’محمد سمیع پر آن لائن حملہ چونکا دینے والا ہے۔ ہم  سمیع  کے ساتھ ہیں۔ وہ چمپئن ہیں اور جو لوگ ہندوستان کی کیپ پہن کر میدان میں اترتے ہیں ان کے دل میں آن لائن بھیڑ سے کہیں  زیادہ ہندوستان بستا ہے۔ ‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے محمد سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ’’سمیع ہم آپ کے ساتھ ہیں، اگلے میچ میں جلوہ دکھادو۔‘‘
 وی وی ایس لکشمن اور عرفان پٹھان نے بھی محمد سمیع کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ’’میں بھی ہند پاک میچ کا حصہ رہا ہوں، ہم ہارے بھی ہیں مگر ہمیں کبھی پاکستان جانے کیلئے نہیں کہاگیا۔‘‘ وی ایس ایس لکشمن،آر پی سنگھ اور یزویندرچہل نے بھی سمیع کی حمایت کی ہے۔سیاسی حلقوں سے راہل گاندھی نے محمد سمیع کا دفاع کرتےہوئے کہا ہے کہ ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘ا س سے قبل اویسی نے بھی سمیع کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK