Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرنگا لکمل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: February 04, 2022, 1:31 PM IST | Agency | ColomBO

ہندوستان کیخلاف کریئر کا آغاز کرنے والے لنکائی کھلاڑی ٹیم انڈیا کیخلاف آخری بار کھیلتے ہوئے نظر آئیںگے

Suranga Lakmal  .Picture:INN
سرنگا لکمل۔ تصویر: آئی این این

سری لنکا کے تجربہ کار تیز گیند باز اور سابق کپتان سرنگا لکمل آئندہ ہندوستان کے دورے کے بعد تمام طرز کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔۳۴؍ سالہ گیندباز سرنگالکمل نے لنکا کرکٹ بورڈ کو سونپے  گئے اپنے ریٹائرمنٹ لیٹر میں کہا کہ ’’میں سری لنکا کرکٹ کا مقروض ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ شاندار موقع دیا اور اپنی مادر وطن کے وقار کو واپس لانے کے لئے مجھ پر اعتماد کیا کیونکہ بورڈ کے ساتھ منسلک ہونا بہت خوشی کی بات ہے ، جس نے  میری پیشہ ورانہ زندگی کو  سمت دی اور میری ذاتی ترقی کو بھی تقویت بخشی۔ میرے پاس اپنے تمام کھلاڑیوں، کوچز، ٹیم منیجرز، سپورٹ اسٹاف ممبران، انتظامی عملے اور دیگر تمام معاون عملے کیلئے احترام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ‘‘  سرنگا لکمل نے ، جو گیند کو سوئنگ کرنے کیلئے مشہور ہیں ،  پورٹ الزابتھ میں بھی ۵؍ وکٹ حاصل کئے تھے اور جنوبی افریقہ میں ۵؍ وکٹ لینے والے سری لنکا کے دوسرے گیندباز بنے تھے۔ واضح رہے کہ اپنے کرکٹ کریئر کے دوران سرنگا لکمل نے اب تک ۶۸؍  ٹیسٹ، ۸۵؍  یکروزہ میچ اور ۱۱؍ ٹی۔۲۰؍ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر ۱۱۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے اور۲۸۵؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔سرنگا لکمل نے اپنے کرکٹ کا آغاز ہندوستان کے خلاف کیا تھا اور وہ ہندوستان کے خلاف کرکٹ کو خیر باد کریںگے۔یاد رہے کہ لکمل نے ۲۰۰۹ء میں ہندوستان کے خلاف یکروزہ میچ میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔اس کے ایک سال بعد انہوںنے ۲۰۱۰ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ ۲۰۱۱ء میں انہوں نے  پہلا ٹی۔۲۰؍میچ بھی کھیلا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK