EPAPER
Updated: September 24, 2020, 11:57 AM IST | Agency | Sharjah
چنئی کے خلاف مین آف دی میچ رہنے والے کھلاڑی نے کہا: آئی پی ایل میں میرا منصوبہ میدان میں اترنا اور دھماکہ خیز اننگز کھیلنا تھا
چنئی سپرکنگز کے خلاف دھماکہ خیز اننگز کھیلنے والے سنجو سیمسن نے اپنی اننگز کو فٹنیس اور ٹریننگ سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی تھی ۔سیمسن نے۳۲؍گیندوں پر ایک چوکے اور ۹؍ چھکوں کی مدد سے چنئی کے خلاف۷۴؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی اور میچ جیتنے میں اپنی ٹیم کی مدد کی۔سیمسن نے کہا کہ میرا منصوبہ میدان میں اترنا اور دھماکہ خیز اننگز کھیلنا تھا۔ اگر گیند میرے ایریا میں آتی ہے تو میں اسے ہٹ کرتا ہوں ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جب گیند آپ کے ایریا میں ہو تو آپ گیند کو ہٹ کرنے کا منصوبہ بنائیں ۔ میں نے فٹنیس اور ٹریننگ پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ میرے خیال میں اپنی رینج میں گیند کو ہٹ کرنا کھیل کی اس نسل کی مانگ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے ۵؍ مہینوں میں ان چیزوں پر بہت کام کیا ہے ۔