EPAPER
Updated: April 01, 2021, 2:07 PM IST | Agency | New Delhi
آئی پی ایل۲۰۲۱ء میں دہلی کیپٹلس کی کمان سنبھالنے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی بلے بازی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ چھکے لگانے کے شوقین تھے ۔ بچپن میں وہ جب کرکٹ کھیلتے تھے تب ا ن کے شاٹ ہر طرف جاتے تھے۔
آئی پی ایل۲۰۲۱ء میں دہلی کیپٹلس کی کمان سنبھالنے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی بلے بازی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ چھکے لگانے کے شوقین تھے ۔ بچپن میں وہ جب کرکٹ کھیلتے تھے تب ا ن کے شاٹ ہر طرف جاتے تھے۔ پنت نے کہا ’’ جب آپ چھکا لگاتے ہیں تو عموماً اس میں کافی طاقت لگتی ہے لیکن جب یوراج بلے بازی کرتے تھے اور چھکے لگاتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ وہ بغیر کسی کوشش اور طاقت کے چھکے لگاتے ہیں، جس میں صرف ٹائمنگ ہوتی تھی ۔ ان کے لگائے ہوئے چھکوں کو دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگتا تھا اور محسوس ہوتا تھا کہ ایسا بھی کچھ ہوسکتا ہے اور یہی چیز میں اپنے اندر دیکھتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بھی یوراج کی طرح چھکے لگاسکتا ہوں۔ ‘‘ سونیٹ کرکٹ اکیڈمی میں رشبھ پنت کے کوچ تارک سنہا نے کہا ’’یوراج کی طرح ، پنت نے بھی صحیح طریقہ سے گیندکو باؤنڈری کے پار کروانے کا راستہ تلاش کرلیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے سونیٹ کرکٹ میدان پر ایک مرتبہ گیند کو میدان کے باہربھیج کر دکھایا تھا۔ کئی موقعوں پر انہوں نے اپنا کھیل کا یہ پہلو دکھایا ہے لیکن آئی پی ایل ۲۰۱۸ءمیں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف۴۸؍ گیندوں پر۸۴؍ رن کی وہ اننگز بے حد خاص تھی جس میں انہوں نے خود کو اس دورے کے یوراج سنگھ کے طور پر پیش کیا تھا۔‘‘ سنہا نے کہا ’’پنت ہمیشہ سے مضبوط بلے باز رہے ہیں اور اب ان کی طاقت میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ لمبے چھکے لگانے لگے ہیں۔ یہی ایک خوف ہے جو ہر بلے باز کوہرگیندباز کے اوپر بنانا چاہئے اور پنت نے یہ بنایا ہے۔ ‘‘ واضح رہے کہ رشبھ پنت کا محدود اوورس کا کرکٹ گراف بہت بہتر ہوا ہے لیکن ٹیسٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بی سی سی آئی کے ساتھ طویل سینٹرل کانٹریکٹ سے انہیں بہت فائدہ ملا ہے۔۲۰۱۸ء کے آئی پی ایل میں۵۲ء۶۱؍ کے اوسط اور۱۷۳ء۶۰؍ کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ ۱۴؍میچوں میں۶۸۴؍ رن بنانے کے بعد پنت نے ایک بار پھر اعتماد حاصل کرلیا ہے جو انہوں نے۱۹؍ سال کی عمر میں دہلی ٹیم میں داخلے کے وقت کیا تھا۔