Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی سی : سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کے ایوارڈکیلئے ایک بھی ہندوستانی نہیں

Updated: December 30, 2021, 12:48 PM IST | Agency | Dubai

انگلینڈ کی اوپنر ٹیمی بیومونٹ، جنوبی افریقہ کی اوپنر لیزیل لی، ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز اور پاکستان کی نوجوان آل راؤنڈر فاطمہ ثناء نامزد

South Africa`s Lizelle Lee is the highest run scorer in a single yea.Picture:INN
جنوبی افریقہ کی لیزل لی ایک سال میںسب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی ہیں ۔ تصویر: آئی این این

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو خواتین کے زمرے میں `او ڈی آئی پلیئر آف دی ایئر  ایوارڈ کے لیے نامزدکھلاڑیوں کا اعلان کیا  جن  میں ایک بھی ہندوستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔اس باوقار ایوارڈ کے لئے انگلینڈ کی اوپنر ٹیمی بیومونٹ، جنوبی افریقہ کی اوپنر لیزیل لی، ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز اور پاکستان کی نوجوان آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کو نامزد کیا گیا ہے۔ بیومونٹ نے رواں سال۱۱؍ میچوں میں ۶۲ء۸۷؍ کےاوسط سے۵۰۳؍ رن بنائے جس میں ایک سنچری اور ۴؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ۲۰۲۱ء میںیکروزہ میچوں میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ رن بنانے والی دوسری کھلاڑی بھی بنی ہیں۔ہندوستانی کپتان متھالی راج نے بھی رواں سال یکروزہ میچ میں۵۰۳؍ رن بنائے ہیں۔ بیومونٹ نے سال کے اپنے پہلے ۴؍ یکروزہ میچوں میں لگاتار چار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ وہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی تھیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی لی۱۱؍ میچوں میں۹۰ء۲۸؍ کے اوسط سے ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے۶۳۲؍ رن بناکرایک کیلنڈر سال میں ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔اس سال مارچ میں ہندوستان کے دورے پر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۸۸؍ رن بنائے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔یہی نہیں، انہوں نے سب سے زیادہ رن اسکورررہتے ہوئے سیریز ختم کی تھی اور `پلیئر آف دی سیریز منتخب ہوئی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر میتھیوز نے۱۴؍ میچوں میں۲۹ء۲۳؍ کےاوسط سے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت۳۸۰؍ رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ۳ء۳۳؍ کے اکنامی ریٹ  کے ساتھ۱۸؍ وکٹیں بھی ان کے نام ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوان پاکستانی کھلاڑی ثنا نے۱۳؍ میچوں میں۲۴ء۹۰؍ کےاوسط سے۲۰؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے ایک میچ میں ۵؍ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ وہ بلے اور گیند کے ساتھ شاندار رہی ہیں۔ انہوں نے جون-جولائی میں گھر سے دور ویسٹ انڈیز کے دورے پر اپنےآخری ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت `پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK