EPAPER
Updated: February 11, 2022, 1:40 PM IST | Agency | New Delhi
رشبھ پنت کی گابا میں ناٹ آؤٹ ۸۹؍رنوں کی اننگز اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں کائل جیمسن کے ۵؍ وکٹوں کو کرک انفو ایوارڈز کے ۱۵؍ویں ایڈیشن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
: رشبھ پنت کی گابا میں ناٹ آؤٹ ۸۹؍رنوں کی اننگز اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں کائل جیمسن کے ۵؍ وکٹوں کو کرک انفو ایوارڈز کے ۱۵؍ویں ایڈیشن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔گابا میں پنت کی اننگز نے ان کی ہمت اور کردار دونوں کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ہندوستان نے آخری دن ۳۲۹؍ رنوں کے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کیا اور بارڈر۔ گاوسکر ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کائل میئرز کی ڈبل سنچری اننگز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ اس ایوارڈ کے لئے جوروٹ کی گال میں کھیلی گئی ۲۲۸؍رنوں کی اننگز بھی اس اعزاز کی دعویدار تھی۔ روٹ نے ۲۰۲۱ء میں ریکارڈ ۱۷۰۸؍ ٹیسٹ رن بھی بنائے تھے۔
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جیمسن کی کارکردگی نے بہترین گیندبازی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کے اہم وکٹوں سمیت اننگز میں کُل ۵؍ وکٹیں حاصل کی تھیں اور ہندوستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا تھا جس کے بعد ہندوستان میچ میں واپسی نہیں کرسکا۔ اس سے قبل گزشتہ سال جیمسن کو ۲۰۲۰ءکے بہترین ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔
فاتح کھلاڑیوں کی فہرست
کین ولیمسن کو ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے اور ٹی ۔۲۰ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر سال کا بہترین کپتان قرار دیا گیا۔انگلینڈ کے تیزگیندباز اولی رابنسن کوسال کا بہترین ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے ۲۰۲۱ءمیں ۸؍ ٹیسٹ میچوں میں ۲۱ء۱۶؍کے اوسط سے ۳۷؍ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ٹیسٹ بلے باز (مرد): رشبھ پنت، آسٹریلیا کے خلاف ۸۹؍ ناٹ آؤٹ۔ٹیسٹ بولنگ (مرد): کائل جیمسن، ۳۱؍رن پر ۵؍وکٹ بمقابلہ ہندوستان۔ ون ڈے بلے بازی(مرد): فخر زمان، ۱۹۳؍بمقابلہ جنوبی افریقہ۔ون ڈے گیندبازی (مرد): ثاقب محمود، ۴۲؍رن پر ۴؍وکٹ بمقابلہ پاکستان۔ ٹی ۔۲۰؍ انٹرنیشنل میں بلے بازی (مرد): جوس بٹلر، ۱۰۱؍ناٹ آؤٹ بمقابلہ سری لنکا۔ٹی ۔۲۰؍ گیندبازی (مرد): شاہین شاہ آفریدی، ۳۱؍رن پر ۳؍وکٹ بمقابلہ ہندوستان۔ بیٹنگ (خواتین): بیتھ مونی، ۱۲۵؍ناٹ آؤٹ بمقابلہ ہندوستان۔بولنگ (خواتین): کیٹ کراس، ۳۴؍رن پر ۵؍وکٹ بمقابلہ ہندوستان۔اسوسی ایٹ بیٹنگ: ایرارڈ ایراسمس، ۵۳؍ناٹ آؤٹ بمقابلہ آئرلینڈ۔ بولنگ: ریوبن ٹرمپل مین ۱۷؍رن پر ۳؍وکٹ بمقابلہ اسکاٹ لینڈ۔بہترین ابھرتا ہوا کھلاڑی: اولی رابنسن۔بہترین کپتان: کین ولیمسن۔