Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

Updated: January 06, 2021, 12:50 PM IST | Agency | Christchurch

میزبان ٹیم نے ۳۶۲؍رن کی ہمالیائی برتری حاصل کرلی۔ کین ولیمسن کی ڈبل سنچری ۔ نکولس اور ڈیرل مشیل کی سنچری

Kane Williamson.Picture :INN
کین ولیمسن ۔ تصویر:آئی این این

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ورلڈ نمبرون بلے باز کین ولیمسن (۲۳۸؍رن)کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس (۱۵۷؍رن) کی سنچری اننگز اور لوور آرڈر بلے باز ڈیرل مشیل (۱۰۲؍ ناٹ آؤٹ)کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرا کرکٹ ٹیسٹ  کے تیسرے دن  منگل کو  پہلی  اننگز  میں ۶؍ وکٹوں پر۶۵۹؍رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردیا اور۳۶۲؍ رن کی ہمالیائی  برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی ٹیم دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر ۸؍رن بناچکی  ہے اور اس وقت وہ ۳۵۴؍ رن سے پیچھے ہے۔ عابد علی ۷؍ اور محمد عباس ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل تیسرے دن  نیوزی لینڈ کی  جانب سے ولیمسن نے۱۱۲؍رن  اور نکولس۸۹؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستان کے گیندبازوں کو خوب پریشان کیا اور چوتھے وکٹ کے لئے ریکارڈ۳۵۹؍ رن کی ریکارڈ  ساجھیداری کی۔ ولیمسن اور نکولس نے نیوزی لینڈ کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت  کی جبکہ پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ شراکت  قائم کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن کرو اور اینڈریو جونس نے سری لنکا کے خلاف ۱۹۹۱ءمیں ویلنگٹن میں تیسرے وکٹ کے لئے ۴۶۷؍رن کی  شراکت کی۔ اس کے بعد۱۹۷۲ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی وکٹ کے لئے ٹیری جاروس اور گلن ٹرنر کے درمیان۳۸۷؍رن  کی شراکت ہوئی۔ یہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں دوسری بڑی شراکت ہے۔   اس سے قبل ولیمسن نے۲۰۱۵ء میں سری لنکا کے خلاف بی جے واٹلنگ کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے۳۶۵؍ رن کی ناٹ آؤٹ شراکت  کی تھی  جو ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی چوتھی سب سے بڑی شراکت  ہے۔اس میچ میں ولیمسن اور نکولس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب  سے بڑی شراکت کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں۳۰۰؍ رن کی ایک بھی  ساجھیداری نہیں تھی۔ برینڈن میکولم اور ولیمسن نے۲۰۱۴ء میں شارجہ میں دوسرے  وکٹ کے لئے۲۹۷؍ رن کی پارٹنرشپ کی تھی۔
 نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن سیریز میں مستقل طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ولیمسن نے اس سیزن میں کھیلے جانے والے تمام ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے رواں سیزن میں۲۵۱ ، ۱۲۹؍ اور ۲۳۸؍رن بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں چوتھی ڈبل سنچری پاکستان کے خلاف اس میچ میں ڈبل سنچری کی مدد سے بنائی ہے۔ ولیمسن اور نکولس کی عمدہ اننگز نے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔ دونوں کے درمیان ریکارڈ پارٹنرشپ کو محمد عباس نےنکولس کو آؤٹ کر کے توڑ دیا۔ نکولس نے۲۹۱؍ گیندوں میں۱۸؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۱۵۷؍ رن بنائے۔  نکولس کے بعد  وکٹ کیپر بیٹسمین واٹلنگ اترے جو بہت زیادہ وقت کریز پر نہیں ٹک سکے اور ۷؍ رن بنا کر  شاہین آفریدی کا شکار ہوگئے۔ تاہم ولیمسن نے اپنی عمدہ اننگز جاری رکھی اور نیوزی لینڈ کو مضبوط برتری دلادی۔ ولیمسن کو فہیم اشرف نے مسعود کے ہاتھوں کیچ کرباکر آؤٹ کیا۔ ولیمسن نے۳۶۴؍ گیندوں میں ۲۸؍ چوکوں کی مدد سے۲۳۸؍رن  بنائے۔ ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد مشیل نے اچھی بلے بازی کی اور کائل جیمیسن کے ساتھ ۷۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی۔ مشیل  نے۱۱۲؍گیندوں میں۸؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۱۰۲؍رن بنائے اور جیمیسن نے۲۲؍ گیندوں میں ۲؍چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۳۰؍ رن بنائے۔پاکستان کی جانب سے عباس نے۹۸؍ رن پر۲ ، آفریدی نے۱۰۱؍ رن پر ۲؍ اور اشرف نے۱۰۶؍ رن پر ۲؍ وکٹ لئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں  جیمیسن کو ۲؍ اوور میں ایک وکٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK