Inquilab Logo Happiest Places to Work

سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دینے کےبعد کولکاتا کی پلے آف کی امیدیں زندہ

Updated: October 05, 2021, 2:10 PM IST | Agency | Dubai

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے حیدرآباد کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔کولکاتاکے گیندبازوں کی اچھی کارکردگی۔ شبھمن گل نے اچھی بلے بازی کی

Shubman Gill.Picture:INN
شبھمن گل ۔ تصویر: آئی این این

کولکاتانائٹ رائیڈرس نے پلے آف سے باہر ہو چکی سن رائزرس حیدرآبادکی ٹیم کو آئی پی ایل میچ میں اتوار کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو قائم رکھا ہے۔
 کولکاتا نے حیدرآباد کو۲۰؍ اوورمیں ۸؍ وکٹوں پر۱۱۵؍رن کے معمولی اسکور پر روک دیا  اور۱۹ء۴؍ اوور میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۹؍ رن بنا کر کامیابی  حاصل کی ۔    کولکاتا کی۱۳؍ میچوں میں یہ چھٹی فتح  ہے اور وہ۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ  چوتھے نمبر پر ہے۔ کولکاتا کا آخری لیگ میچ راجستھان رائلز کے خلاف شارجہ میں ہوگا اور اسے پلے آف کی دوڑ میں برقرار  رہنے کیلئے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ حیدرآباد کو۱۲؍ میچوں میں ۱۰؍ شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا اور وہ ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ میں ۸؍ویں پر ہے۔ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا کی جیت  کے ہیرو رہے نوجوان بلے باز شبھمن گل جنہوں نے۵۱؍ گیندوں پر ۱۰؍چوکوں کی مدد سے۵۷؍ رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ وینکٹیش ایّر کے ۸؍ اورراہل ترپاٹھی کے ۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہو جانے کے بعد گل نے نتیش رانا  کےساتھ تیسرے  وکٹ کیلئے۵۵؍ رن کی اہم  شراکت  کی ۔ گل کو سدھارتھ کول نے ۹۳؍رن پر جیسن ہولڈر کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ رانا۳۳؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں کی مدد سے ۲۵؍ رن بنانے کے بعد ہولڈر کا شکار بنے۔  رانا کا  وکٹ۱۰۶؍رن  کے اسکور پر گرا لیکن سابق کپتان اور وکٹ کیپر دنیش کارتک نے۱۲؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں کی مدد سے ۱۸؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر کولکاتا کو ایک امیدیں جگانے والی جیت دلا دی ۔  اس سے قبل حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کی شروعات بہت خراب رہی اور اوپنر ردھیمان ساہا پہلے اوور کی دوسری گیند پر ٹم ساؤدی کا شکار بن گئے۔ ساؤدی نے ساہا کو  ایل بی ڈبلیو کیا۔ دوسرے اوپنر جیسن روئے۱۰؍ رن بنا کر  شیوم ماوی کی گیند پر ساؤدی کو کیچ دی بیٹھے ۔حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن۲۱؍ گیندوں میں ۴؍ چوکوں کی مدد سے۲۶؍ رن بنا کر شکیب الحسن کے تھرو پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما۱۰؍ گیندوں پر ۶؍ رن بنا کر ٹیم کے اسکور ۵۱؍رن پر شکیب کا شکار بن گئے۔ پریم گرگ نے۳۱؍ گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے۲۱؍ رن بنا کر ورون چکرورتی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK