Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواجہ کا آخری ایشیز ٹیسٹ میں جگہ برقراررکھنے کا امکان

Updated: January 11, 2022, 12:56 PM IST | Agency | Sydney

چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں عثمان خواجہ نے سنچری بنائی تھی

Usman Khawaja.Picture:INN
عثمان خواجہ ۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نے اشارہ دیا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد عثمان خواجہ ۵؍ویں ٹیسٹ میں بھی اپنی جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔ کمنس سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ خواجہ اس وقت اپنے کھیل پر مکمل کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔ تا ہم سنیچر کو سڈ نی ٹیسٹ میں اپنی دوسری سنچری بنانے کے بعد خواجہ نے کہا تھا کہ وہ اگلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گابا ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ٹریوس ہیڈ سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے اور خواجہ نے ان کی جگہ لی تھی۔ سلیکٹرس کے پاس واحد متبادل رہ گیا ہے کہ وہ مارکس ہیرس کو ڈراپ کرکے خواجہ کو بطور افتتاحی بلے باز ٹیم میں شامل کریں۔ ہیرس نے اس سیریز میں۱۷۹؍ رن  بنائے ہیں جس میں میلبورن میں سخت حالات میں نصف سنچری بھی شامل ہے۔ تاہم وہ سڈنی کی دونوں اننگز میں اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں تبدیل نہ کر سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK