EPAPER
Updated: October 22, 2020, 12:47 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی ٹیم انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں اب بھی پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی ٹیم انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں اب بھی پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔ سی ایس کے کی ٹیم پہلے۱۰؍ میچوں میں ۷؍ میچ ہار چکی ہے اور اب اسے مزید ۴؍ میچ کھیلنا ہیں۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ دھونی کے پاس ایک ایسی ٹیم ہے جو اب بھی اس ٹورنامنٹ میں لوٹ سکتی ہے۔ پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پر کہا کہ اگر کوئی ٹیم ہے جو ساتویں آٹھویں نمبر سے ٹورنامنٹ میں لوٹ سکتی ہے تو وہ ٹیم سی ایس کے ہے۔چنئی کھلاڑیوں کو سنبھالنا جانتی ہے ، وہ کھلاڑیوں کو بہت راحت دیتی ہے۔ میں ۲۰۱۵ء میں اس ٹیم کا حصہ رہا ہوں ، ان کے لئے کھلاڑی بہت اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فرنچائزی ۲۱۔۲۲؍برسوں سے کرکٹ چلا رہی ہے۔ چنئی لیگ میں بھی وہ اسی طرح کی ٹیمیں چلاتے ہیں۔ یہاں یہ صرف کھلاڑیوں کے بارے میں ہے۔ تم کھیلو اور ہم آپ کا بیک اپ لیں گے۔ یہ سی ایس کے کا آئی پی ایل کا۱۱؍ واں سیزن ہے اور اگر ٹیم پلے آف میں نہیں پہنچتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب سی ایس کے کی ٹیم اگلے راؤنڈ میں نہیں پہنچے گی۔