Inquilab Logo Happiest Places to Work

چار مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس کا آئی پی ایل میں فائنل نمبرچھ

Updated: November 07, 2020, 4:06 AM IST | Dubai

آئی پی ایل ۱۳؍کے پہلے کوالیفائر میں روہت شرما کی ٹیم نے دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ یقینی کرلی ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ چھٹی بار جمعرات کو یکطرفہ انداز میں آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس کو  ۵۷؍رن سے شکست دینے کے بعد ٹیم نے اس میچ میں اپنی سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔دہلی کے لئے اس شکست کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کی امید ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ روہت نے میچ کے بعد کہا کہ میرے خیال میں یہ بہترین کارکردگی تھی۔ میرے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن اور سوریہ کمار یادو نے شاندار بیٹنگ کی۔ نتیجہ ہمارے لئے بہت اچھا رہا۔ ہمارا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ 
آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں ممبئی انڈینس سے ۵۷؍ رن سے شکست کے بعد دہلی کیپٹلس کے کپتان شریس ایّر نے کہا کہ ہم مضبوطی سے مقابلہ کریں گے اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ شریس نے میچ کے بعد کہا کہ میں ٹیم کے بارے میں کچھ منفی نہیں کہنا چاہتا۔ آگے بڑھنے کے لئے مضبوط ذہنیت کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے اور ہم مضبوطی سے کھیلیں گے۔ آپ ہر رات وہاں نہیں ہوسکتے۔ ہم دستیاب مواقع کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں ۔ اچھی طرح سے کھیلنے کے لئے اچھی ذہنیت کا ہونا ضروری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK