Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد عامرکو کسی سے پریشانی تھی تو پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہئے تھا: انضمام الحق

Updated: December 25, 2020, 11:32 AM IST | Agency | Lahore

پاکستانی کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم کو مشکل تو ہوگی کیونکہ وہ اس وقت کامیاب ترین بلے باز ہیں۔

Inzamam ul Haq.Picture :INN
انضمام الحق ۔ تصویر:آئی این این

 پاکستانی کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں  بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم کو مشکل تو ہوگی کیونکہ وہ اس وقت کامیاب ترین بلے باز  ہیں۔لاہور میں کرسمس تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنے کو ترجیح دینا ہوگی، رن بنانے کی جلد بازی  سے  نقصان ہوسکتا ہے۔ آخری ٹی ۔۲۰؍ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ اس سے سب کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا۔ نیوزی لینڈ ٹیم اپنی کنڈیشنز میں کافی  مضبوط ٹیم رہی ہے۔  ٹیم کو جیت کے لئے کافی محنت کرنا پڑے گی۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد رضوان کو بطور کپتان نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوگ، دعا ہے کہ وہ اچھی کپتانی کریں۔ فاسٹ بولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر سابق کپتان کا موقف تھا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ٹھیک نہیں۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وقار یونس اور مصباح الحق کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جانا چاہیے تھا۔وہاں بھی اگر بات نہ سنی جاتی پھر یہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے۔ ملک کی خدمت کرنے والوں کو ایسے کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے۔ صرف وقار یونس کے پاس کسی کو نہ کھلانے کا اختیار موجود نہیں ہے۔ ہیڈکوچ اور دوسرے لوگ بھی ہیں۔سال بھر  قبل جب محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑا تھا تو وہ ٹی ۔۲۰؍ اور ون ڈے کھیلتے رہے ۔اگر انہیں کسی کھلاڑی یا انتظامیہ کے کسی فرد سے کسی قسم کی کوئی پریشانی تھی تو وہ بیٹھ کر بات کر سکتے تھے اور مجھے امید ہے کہ اس سے کوئی بہتر حل بھی نکل جاتا۔اس طرح جلد بازی میں کرکٹ کریئر کے تعلق سے محمد عامر کو فیصلہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK