Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کے ٹاپ کھلاڑی آل انگلینڈ چمپئن شپ میں چیلنج پیش کریں گے

Updated: March 17, 2021, 12:51 PM IST | Agency | Birmingham

عالمی چمپئن پی وی سندھو، سائنا نہوال، بی سائی پرنیت اور کدامبی شری کانت سمیت ہندوستان کے ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی ۱۷؍ سے۲۱؍مارچ۲۰۲۱ء تک ہونے والی یونیکس آل انگلینڈ بیڈمنٹن شپ میں ہندوستان کی جانب سے مضبوط چیلنج پیش کریں گے۔

Saina Nehwal .Picture:INN
سائنا نہوال۔تصویر :آئی این این

 عالمی چمپئن پی وی سندھو، سائنا نہوال، بی سائی پرنیت اور کدامبی شری کانت سمیت ہندوستان کے ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی ۱۷؍ سے۲۱؍مارچ۲۰۲۱ء تک ہونے والی یونیکس آل انگلینڈ بیڈمنٹن شپ میں ہندوستان کی جانب سے مضبوط چیلنج پیش کریں گے۔
 اس چمپئن شپ کی براہ راست نشریات اسٹاراسپورٹس نیٹ ورک اور ڈزنی + ہاٹ اسٹار وی آئی پی پر دوپہر ڈھائی بجے سے کی جائے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے پرکاش پڈوکون نے۱۹۸۰ء اور پولیلا گوپی چند نے ۲۰۰۱ء میں یہ خطاب جیتا ہے۔
 بی ڈبلیو ایف سپر۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹ کا یہ ۱۱۳؍واں ایڈیشن ہے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے سرفہرست کھلاڑی خطاب جیتنے کیلئے اپنا بہترین مظاہرہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی سائنا اور سندھو کے علاوہ سوئس اوپن کی فاتح کیرولینا مارن، کینتو موموتا اور وکٹر ایکسیلسن بھی خطاب کیلئے اپنی دعویداری پیش کریں گے۔ عالمی نمبر۷؍کی کھلاڑی سندھو نے۲۰۱۹ء کے اگست میں باسیل میں عالمی خطاب جیتنے کے بعد کوئی فائنل نہیں جیتا ہے، وہ حال ہی میں سوئس اوپن کے فائنل میں مارن سے ہارگئی تھیں  جبکہ سری کانت کو سوئس اوپن کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسیلسن سے شکست ملی تھی۔خاتون زمرے میں سندھو کو آسان ڈرا ملا ہے اور ان کا سیمی فائنل میں مارن کے ساتھ ممکنہ مقابلہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب سائنا کا پہلے راؤنڈ میں میا بلیچ فیلٹ کے ساتھ مقابلہ ہوگا جبکہ مرد کے زمرے  میں سری کانت سے کافی امیدیں رہیں گی۔ ان کے علاوہ پرنیت، پروپلی کشیپ، ایچ ایس پرنئے اور سمیرورما سے توقعات رہیں گی۔مردوں کی  ڈبلز رینکنگ میں۱۰؍ ویں نمبر پر پہنچ چکے ساتوِک سائی راج  رینکی ریڈی / چراغ شیٹی کی جوڑی اپنی دعویداری پیش کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK