Inquilab Logo Happiest Places to Work

وارم اپ میچ میں ہندوستان کےبلے بازوں کی اچھی مشق، انگلینڈ کو ۷؍وکٹ سے ہرا دیا

Updated: October 20, 2021, 12:55 PM IST | Agency | Dubai

کے ایل راہل اور ایشان کشن نے اوپننگ میں نصف سنچری بنائی۔ رشبھ پنت نے بھی بلہ سے اچھا مظاہرہ کیا۔ محمد سمیع نے اچھی گیندبازی کرتے ہوئے ۳؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر: آئی این این

ہندوستان نے سلامی بلے بازوں لوکیش راہل (۵۱؍رن)، ایشان کشن (۷۰؍رن ریٹائرڈ ہرٹ) اور وکٹ کیپر رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ۲۹؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو آئی سی سی ٹی۲۰؍ عالمی کپ کے پریکٹس میچ میں پیر کو ۷؍ وکٹ سے شکست دی۔
 انگلینڈ نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر۱۸۸؍ رن کا بے حدمضبوط اسکور بنایا جبکہ ہندوستان نے۱۹؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر ۱۹۲؍ رن بناکر آسانی سے ۶؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے میچ ختم کردیا۔ پنت نے کرس جارڈن کے اوور میں  فاتحانہ چھکا لگادیا۔ ہندوستانی گیند بازوں میں صرف محمد سمیع نے کسی حد تک موثر بولنگ کی اور۴؍ اوورس میں ۴۰؍ رن دے کر۳ ؍ وکٹ لئے  جبکہ جسپریت بمراہ نے۲۶؍ رن پر ایک اور لیگ اسپنر راہل چاہر نے۴۳؍رن  پرایک وکٹ لیا۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے ۴؍ اوورس میں۲۳؍ رن دئیے  جبکہ فارم سے باہر بھونیشور کمار ۴؍ اوورس میں ۵۴؍رن دے کر کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیریسٹو نے ۳۶؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۴۹؍ رن بنائے۔ آئی پی ایل کے فاتح چنئی سپرکنگز کے رکن معین علی نے صرف۲۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۴۳؍ رن بنائے جن میں۴؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل ہیں۔ علی نے اننگز کے آخری اوور میں   بھونیشور کی آخری ۳؍ گیندوں پر چوکے ، چھکے لگاتے ہوئے۲۱؍ رن بنائے ۔اوپنر جیسن رائے نے۱۳؍ گیندوں پر ۱۷؍ رن بنائے، کپتان جوس بٹلر نے۱۳؍ گیندوں پر ۱۸؍رن، ڈیوڈ مالان نے۱۸؍ گیندوں پر۱۸؍رن ، بیریسٹو ۴۹؍رن ، لیام لیونگ اسٹون نے۲۰؍ گیندوں میں۳۰؍ اور علی نے۲۰؍  گیندوں میں ۴۳؍ رن بنائے۔راہل اورکشن نے ۸ء۲؍ اوورس میں ۸۲؍ رن کی زبردست شروعات کی ۔ آئی پی ایل میں عمدہ فارم میں کھیلنے والے راہل نے پاور پلے میں زبردست انداز میں کھیلتے ہوئے صرف ۲۴؍ گیندوں پر۵۱ ؍رن پر ۶؍ چوکے اور۳؍ چھکے لگائے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد  کشن نے رفتار پکڑی  اور کئی شاندار شاٹس کھیلے۔ دوسرے کنارے پر کپتان وراٹ کوہلی۱۳؍ گیندوں پر ۱۱؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ سوریہ کمار یادو انہیں دیئے ہوئے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور ۹؍ گیندوں پر۸؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ کشن ۷؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۴۶؍ گیندوں پر۷۰؍ رن  بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ پنت نے محض ۱۴؍ گیندوں پر  ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ۲۹؍رن بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے۱۰؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۲؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK